’’تحتقرون صلاتکم الی صلاتھم وصیا مکم الی صیامھم‘‘[1]یعنی:وہ نمازیں ایسی پڑھیں گے کہ اے صحابہ تم اپنی نمازوں کو انکی نمازوں کے مقابلے میں او راپنے روزوں کو ان کے روزوں کے مقابلے میں حقیر جانوگے ۔محدثین کا اجماع ہے کہ جتنے فرقے ہیں ان میں خوارج ایسا فرقہ ہے جس میں جھوٹ بالکل نہیں ، بلکہ وہ تو مرتکب کبیرہ کو کافر قرار دیتے ہیں مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا : ’’ لئن أناادرکتھم لا قتلنھم قتل عاد ‘‘[2]یعنی اگر میں نے خارجیوں کو پالیا تو میں انہیں قوم عاد و ثمود کی طرح قتل کرکے رکھ دونگا۔ یہ اسلام میں پہلا فرقہ ہے ،اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ فرقہ کا معاملہ کوئی معمولی نہیں ، جسے یوں ہی چھوڑ دیا جائے ۔ دمشق میں جب صحابی رسول ابو امامہ الباہلی نے جنگ کے بعد خارجیوں کی لاشیں دیکھیں اور وہ بکھری پڑی تھیں ، تو ترس کھانے کے بجائے فرمایا :’’ شر قتلی تحت ادیم السماء ‘‘ اس آسمان کے نیچے یہ سب سے بد ترین مخلوق ہیں ۔ اور فرمایا میں نے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ :’’ الخوارج کلاب النار ‘‘[3]