Maktaba Wahhabi

68 - 94
اس دعا کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے: ’’ جو شخص اسے صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لے اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔‘‘ [ابو داؤد،ترمذی،ابن ماجہ،الحاکم] ٭ درج ذیل دعا بھی صبح وشا م تین تین مرتبہ پڑھیں: ﴿رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِالْإسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا ’’ میں اللہ کو رب ماننے اور اسلام کو دین ماننے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی ماننے پر راضی ہوں۔‘‘ اس دعا کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے: ’’ جو شخص اسے صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لے،اللہ پر واجب ہو جاتا ہے کہ وہ اسے قیامت والے دن راضی کرے۔‘‘[ابو داؤد،ترمذی،نسائی،أحمد] ٭ اسی طرح یہ دعا بھی صبح وشام پڑھیں: ﴿یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ أَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہُ وَلاَ تَکِلْنِیْ إِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ [الحاکم نے اسے صحیح کہا ہے اورالذہبی نے اس کی موافقت کی ہے] ’’ اے وہ جو کہ زندہ ہے ! اے(زمین وآسمان کو)قائم رکھنے والے ! میں تیری رحمت کے ساتھ مدد کا طلبگار ہوں،میرے تمام
Flag Counter