Maktaba Wahhabi

دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں

مؤلف: خالد الحسینان

مترجم: ڈاکٹر حافظ اسحاق زاہد

ہر ماہ میں ختم ِقرآن مجید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو فرمایا تھا: ﴿اِقْرَإِ الْقُرْآنَ فِیْ شَہْرٍ﴾ [ابو داؤد] ’’ مہینے میں مکمل قرآن پڑھا کر۔‘‘ ہر ماہ میں پورا قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر فرض نماز سے پہلے یا اس کے بعدکم از کم چار صفحات کی تلاوت کریں،یوں دن اور رات میں بیس صفحات یعنی ایک پارے کی تلاوت ہو گی۔اور اگر ہر روز اسی طرح کیا جائے تو تیس دنوں میں پوراقرآن مجید ختم ہو سکتا ہے۔ سونے سے پہلے کی سنتیں سونے سے پہلے درج ذیل دعاؤں کا پڑھنا مسنون ہے ٭ ﴿بِاسْمِکَ اللّٰہُمَّ أَمُوْتُ وَأَحْیَا﴾ [بخاری] ’’ اے اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔‘‘ ٭ دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کرکے ان میں پھونک ماریں اور پھر آخری تین سورتیں پڑھیں،اس کے بعد جہاں تک ہو سکے اپنی ہتھیلیوں کو اپنے جسم پر پھیریں۔اپنے سر اور چہرے سے شروع کریں اور جسم کے سامنے والے حصے پر ہتھیلیوں کو پھیریں۔اور ایسا تین بار
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
12وضو کی سنتیں
17مسواک
19لباس پہننے کی سنتیں
21گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
24مسجد میں جانے کی سنتیں
28اذان کی سنتیں
30اقامت کی سنتیں
32سترہ کے چند مسائل
33سترہ کے فوائد
36نوافل کی ادائیگی گھر میں
38قیام اللیل کی سنتیں
42وتر کی سنتیں
42سنت ِفجر کی سنتیں
43نماز فجر کے بعد مسجد میں بیٹھے رہنا
44نماز کی قولی(زبانی)سنتیں
48نماز کی عملی سنتیں
49رکوع کی سنتیں
49سجدہ کی سنتیں
50دو سجدوں کے درمیان جلسہ کی سنتیں
51آخری تشہد کی سنتیں
76مجلس سے اٹھ کر جانے کی سنت
81پینے کی سنتیں
82اگر نیت نیک ہو تو !
89اللہ کی نعمتوں میں غور وفکر
92سونے سے پہلے کی سنتیں
Flag Counter