٭ درج ذیل دعا بھی صبح وشام پڑھیں: ﴿اَللّٰہُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ،فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ،رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَمَلِیْکَہُ،أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ،أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْء ًا أَوْ أَجُرَّہُ إِلٰی مُسْلِمٍ﴾ ’’ اے غیب اور حاضر کو جاننے والے ! اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ! اے ہر چیز کے پروردگار اور اے ہر چیز کے مالک ! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں،میں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر اور اس کے شرک سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اور اس بات سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے نفس پر کسی برائی کا ارتکاب کروں یا کسی برائی کو کسی مسلمان کی طرف کھینچ لاؤں۔‘‘ [ابو داؤد،ترمذی] ٭ درج ذیل دعا بھی صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھیں: ﴿بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِیْ الْأرْضِ وَلَا فِیْ السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾ ’’ اللہ کے نام کے ساتھ کہ جس کے نام کے ساتھ زمین وآسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔‘‘ |