Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

کے بعد فی الفور ایسا اجتماع یا کانفرنس نہیں کرپاتے۔ بلکہ ایسے انقلابات کے متعلق یہ باتیں مشہور ہیں کہ وہ اپنے ہی لوگوں کو کچے کھا جاتے ہیں ۔ لیکن یہاں پر ہمارا مقصد اسلام اور دوسرے مذاہب کے مابین تقابل کرنا نہیں ۔ اس اجتماع پر مؤرخین اور مستشرقین اور ان شاگردوں نے کافی کچھ کلام کیا ہے۔ اور اس اجتماع میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر ہے اور کبھی کبھار آپ ان لوگوں کی ایسی کوششوں پر تعجب کریں گے جن میں یہ نصوص کو توڑ موڑ کر ایسے پیش کرتے ہیں کہ اس چیز کا احتمال تک بھی ان نصوص میں نہیں ہوتا جسے وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اپنی مکارانہ اوردھوکہ دہی پر مبنی تمام تر سازشوں کا نزلہ اس پاکیزہ امت کے صدر اول کے لوگوں پر گراتے ہیں۔حالانکہ اہل علم مؤرخین جانتے ہیں کہ کسی بھی خاص دور کی تاریخ لکھتے ہوئے اس دور کی طبیعت اور روحانی صلاحیت و اہلیت کو سمجھنے کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ مستشرقین اہل مغرب میں سے یہود و نصاری کی وہ اولاد ہیں جنہوں نے شرقی علوم کا مطالعہ کیاہے۔ ان میں سے اکثر کا مقصد اہل مشرق پر اپنی برتری ثابت کرنا ‘ ان پر غلبہ پانا اور ایک لمبی مدت تک انہیں فکری و سیاسی اور اقتصادی طور پر اپنے غلام بنائے رکھنا ہے۔[1]
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter