Maktaba Wahhabi

88 - 108
’’ اللہ تو گواہی دیتا ہے کہ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور علم والے لوگ ۔‘‘ نیز فرمان الٰہی ہے : { وَمَا مِنْ إِلَـہٍ إِلاَّ اللّٰهُ وَإِنَّ اللّٰهَ لَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ}(آل عمران:۶۲) ’’ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔‘‘ نیز فرمان الٰہی ہے : {وَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ إِلَہاً آخَرَ لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ} (القصص:۸۸) ’’اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا اُس کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ اور فرمایا: {فَمَا أَغْنَتْ عَنْہُمْ آلِہَتُہُمُ الَّتِیْ یَدْعُونَ مِن دُونِ اللّٰهِ مِن شَیْئٍ لِّمَّا جَائَ أَمْرُ رَبِّکَ وَمَا زَادُوہُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ} (ہود:۱۰۱) ’’جب تمہارے رب کا حکم آ پہنچاتو جن معبودوں کو وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے۔ اور تباہی کے سوا ان کے حق میں اور کچھ نہ کر سکے۔‘‘ بس پہلی دو آیتوں میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے لیے بھی الوہیت کی نفی ہے ۔جب کہ دوسری دو آیتوں میں غیر اللہ کے لیے الوہیت کا اثبات ہے ۔ ان کے مابین جمع کی صورت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خاص الوہیت ہی الوہیت حقہ ہے ۔ اورغیر اللہ کے لیے ثابت کردہ الوہیت باطل ہے ۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {ذَلِکَ بِأَنَّ اللّٰهَ ہُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا یَدْعُونَ مِن دُونِہِ ہُوَ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللّٰهَ ہُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ } (الحج:۶۲) ’’ یہ اس لئے کہ اللہ ہی برحق ہے اور جس چیز کو (کافر) اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور اس لئے کہ اللہ رفیع الشان اور سب سے بڑا ہے۔‘‘ اور ان ہی( متشابہ آیات) کی مثالوں میں سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: {قُلْ إِنَّ اللّٰهَ لاَ یَأْمُرُ بِالْفَحْشَائَ} (الاعراف:۲۸)
Flag Counter