Maktaba Wahhabi

19 - 108
نزولِ قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے قرآن ماہ ِ رمضان المبارک میں نازل ہوا ۔ فرمان ِ الٰہی ہے: {إِنَّا أَنزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ} (القدر:۱) ’’بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شب ِ قدر میں نازل کیا۔‘‘[1] اور فرمایا: { إِنَّا أَنزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃٍ مُّبَارَکَۃٍ إِنَّا کُنَّا مُنذِرِیْنَo فِیْہَا یُفْرَقُ کُلُّ أَمْرٍ حَکِیْمٍ } (الدخان:۳تا۴) ’’بیشک ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم توڈرانے والے ہیں۔ اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیَ أُنزِلَ فِیْہِ الْقُرْآنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِّنَ الْہُدَی وَالْفُرْقَانِ } (البقرہ:۱۸۵) ’’رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں۔‘‘
Flag Counter