Maktaba Wahhabi

101 - 108
’’ اے مسلمانوں کی جماعت! تم اہل کتاب سے کسی چیز کے بارے میں کیسے سوال کرتے ہو‘ کہ تمہاری کتاب جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی ہے ، وہ اللہ کے ہاں سے بالکل تازہ دم خبر ہے ‘ وہ ابھی پرانی نہیں ہوئی ۔ اور بیشک اللہ تعالیٰ نے تم سے یہ بیان کیا ہے کہ اہل کتاب نے اللہ تعالیٰ کی کتاب کو بدل دیاتھا اور اس میں تغییر کردی تھی، اور اپنے ہاتھوں سے لکھ لیا تھا اور کہنے لگے: ’’یہ اللہ کی طرف سے ہے ، تاکہ وہ اس پر بہت تھوڑا سا مول لے سکیں۔‘‘ کیا تمہارے پاس جو علم آچکاہے وہ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ تم ان سے سوال کرو۔ اللہ کی قسم ! ہم نے ان میں کوئی آدمی نہیں دیکھا جو تم سے اس بارے میں سوال کرتا ہوجو اللہ تعالیٰ نے تمہاری طرف نازل کیا ہے ۔‘‘[1] ****
Flag Counter