Maktaba Wahhabi

69 - 244
نے نماز جنازہ پڑھائی۔ حضرت عبدالرحمن، حضرت علی، حضرت عثمان، حضرت طلحہ، حضرت سعدبن وقاص اور حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے قبر میں اتارا اور دنیائے اسلام کے اس درخشندہ ترین آفتاب کو آقائے انسانیت کے پہلو میں ہمیشہ کے لئے سلادیا گیا۔ إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ مسلمانوں کو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت سے جو صدمہ ہوا، الفاظ سے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہرمسلمان نے اپنی عقل کے مطابق انتہائی غم و اندوہ کا اظہار کیا۔ حضرت ایم ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہاجس روز حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوئے، اسی روز اسلام کمزور پڑ گیا۔ حضرت ابواسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام کے مائی باپ تھے، وہ گزر گئے تو اسلام یتیم ہو گیا۔ خدا کہتا ہے کہ وہ گزرے نہیں بلکہ زندہ ہیں اور ہمیشہ تک زندہ رہیں گے۔ ٭٭٭
Flag Counter