Maktaba Wahhabi

49 - 244
ہے کہ آج میری زندگی ختم ہو جائے گی۔ اگر دن میں میرا دم نکلے تو شام سے پہلے اور اگر رات میں نکلے تو صبح سے پہلے مثنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے کمک بھیج دینا۔ پھر فرمایا:عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ!کسی بھی مصیبت کی وجہ سے دین اسلام کی خدمت اور حکم ربانی کی تعمیل کوکل پر ملتوی نہ کرنا۔ حضرت محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی وفات سے بڑھ کر ہمارے لئے اور کونسی مصیبت ہو سکتی تھی مگر تم نے دیکھا کہ اس روز بھی جو کچھ میں نے کرنا تھا، میں نے کر دیا۔ اللہ کی قسم!اگر میں اس روز حکم خداوندی کے تعمیل سے غافل ہو جاتا تو اللہ تعالیٰ ہم پر تباہی کی سزامسلط کر دیتا اور مدینہ کے گوشے گوشے میں فسادکی آگ بھڑک اٹھتی۔ اگر اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو شام میں کامیابی عطا فرمائے تو پھر خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فوجوں کو عراق کے محاذ پر بھیج دینا، اس لئے کہ وہ آزمودہ کار بھی ہیں اور عراق کے حالات سے با خبر بھی ہیں۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی درد مندیاں انتقال کے روز دریافت فرمایا:حضرت محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے کس روز رحلت فرمائی تھی؟لوگوں نے کہا:دو شنبہ(پیر)کے روز۔ ارشاد فرمایا:میری آرزو بھی یہی ہے کہ میں آج رخصت ہو جاؤں۔ اگر اللہ تعالیٰ اسے پورا کر دے تو میری قبر آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی مرقد مبارک ساتھ بنائی جائے۔ اب وفات کا وقت قریب آ رہا تھا، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے دریافت فرمایا:حضرت محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کو کتنے کپڑوں کا کفن دیا گیا تھا؟عرض کیا:تین کپڑوں کا۔ ارشاد فرمایا:میرے کفن میں بھی تین کپڑے
Flag Counter