Maktaba Wahhabi

184 - 244
مدینہ میں ماتم اہل بیت کے آنے سے پہلے مدینہ میں جاں گسل خبر پہنچ چکی تھی۔ بنی ہاشم کی خاتونوں نے سنا تو گھروں سے چلاتی ہوئی نکل آئیں۔ حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحبزادی آگے آگے تھیں اور یہ شعر پڑھتی جاتی تھیں : ماذاتقولون ان قالا لنبی لکم ماذا فعلتم وانتم اخرالامم (کیا کہو گے جب نبی تم سے سوال کریں گے کہ اے وہ جوسب سے آخری امت ہو) یعترتی وبا ھلی بعد مفقدنی منھم اساری ومنھم ضرجوابدم (تم نے میری اولاد اور خاندان سے میرے بعد کیاسلوک کیا کہ ان میں سے بعض قیدی ہیں اور بعض خون میں نہائے پڑے ہیں ) مرثیہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت پر بہت سے لوگوں نے مرثیے کہے۔ سلیمان بن قتیبہ کا مرثیہ بہت زیادہ مشہورہوا۔ [1] مورت علی ابیات آل محمد فلم ارھاکعھدھایوم حلت
Flag Counter