Maktaba Wahhabi

72 - 121
لاسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے صحابہ کرام اور اس امت کے سلف صالحین باہمی نزاع کو کتاب و سنت کی طرف لوٹا دیا کرتے تھے۔ اس کے بہت سے شواہد ملتے ہیں،جن میں سے چند ایک یہ ہیں: ۱: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر پیدا ہونے والا جھگڑا قرآن حکیم کی طرف رجوع کرکے نمٹایا گیا۔[1] ۲: انتخاب خلیفہ کے وقت پیدا ہونے والا جھگڑا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس طرزِ عمل کو پیش نظر رکھتے ہوئے نمٹایا گیا،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نماز کا امام مقرر کیا تھا۔[2] ۳: حضرت زید بن ثابت اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے مابین حائضہ عورت کے طوافِ وداع کے ساقط ہونے کے سلسلے میں پیدا ہونے والا اختلاف سنت کی طرف رجوع کرتے ہوئے نمٹایا گیا۔[3] ۴: حضرت عبد اللہ بن عباس،حضرت ابوسلمہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کے مابین فوت شدہ شوہر والی خاتون کی عدت کے بارے میں پیدا ہونے والا اختلاف سنت کے مطابق نمٹایا گیا۔[4]
Flag Counter