Maktaba Wahhabi

117 - 121
حرفِ آخر ہر قسم کی حمد و ثنا رب علیم و حکیم کے لیے،کہ اس نے مجھ ایسے ناتواں بندے کو اس موضوع کے بارے میں ان اوراق کو ترتیب دینے کی توفیق سے نوازا۔اب اس ہی کے حضور اس معمولی کاوش کی قبولیت اور اس میں موجود کوتاہی کی معافی کی عاجزانہ التجا ہے۔إنہ قریب مجیب۔ خلاصہ کتاب: کتاب میں بیان کردہ دروس اور عبرتوں کا خلاصہ یہ ہے: ۱: سنت الٰہیہ ہے،کہ حالات بدلتے رہتے ہیں۔ان کی سنگینی اہلِ ایمان کے لیے دین کی خدمت میں رکاوٹ نہیں بنتی۔دعوتِ اسلامی کا سلسلہ کسی ایک شخص کے ساتھ وابستہ نہیں۔یہ سلسلہ ان شاء اللہ تاقیامت جاری و ساری رہے گا۔ ۲: امت زندگی کے تمام شعبوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی تردّد او تاخیر کے بغیر اتباع کی پابند ہے اور یہی اس کی نصرت و عزت کی راہ ہے۔ ۳: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا امت میں کوئی معصوم نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف کسی بھی رائے کی کوئی حیثیت نہیں،اس کے کہنے والے خواہ تھوڑے ہوں یا زیادہ۔ ۴: اہلِ ایمان کے درمیان آراء میں اختلاف ہوسکتا ہے،لیکن وہ اپنے اختلافات کا فیصلہ کتاب و سنت کی روشنی میں کرتے ہیں اور حق واضح ہونے پر چون و چرا کے بغیر دل و جان سے اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ ۵: احتساب سے کوئی امتی بھی مستثنیٰ نہیں۔دورانِ احتساب بعض اوقات سختی سے کام لیا جاتا ہے۔
Flag Counter