Maktaba Wahhabi

118 - 121
۶: دین کے سچے اور مخلص داعیوں کے قول وعمل میں تضاد نہیں ہوتا،بلکہ وہ اپنے قول کے ساتھ ساتھ اپنے عمل سے بھی دعوت دیتے ہیں۔ ۷: دین کی خدمت میں نوجوانوں کا عظیم الشان کردار ہے،البتہ وہ بزرگوں کی سرپرستی اور تجربات سے بے نیاز نہیں ہوتے۔ ۸: اسلامی جہاد میں ظلم اور زیادتی نہیں،بلکہ اس میں عدل و انصاف ہے۔ اپیل: اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے روئے زمین میں بسنے والے تمام مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں،کہ وہ: 1 اس واقعہ میں موجود دروس اور عبرت و نصیحت کی باتوں پر غور کریں اور ان سے فیض حاصل کریں۔ 2 انبیائے سابقین علیہم السلام،امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر داعیانِ حق کے کارہائے نمایاں کو پڑھنے،پڑھانے اور سمجھنے سمجھانے کا اہتمام کیا جائے اور دعوتِ دین کے میدان میں کام کرتے ہوئے ان سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ 3 دنیائے اسلام کی جامعات اور مدارس میں[دعوت اسلامی کی تاریخ]کا مضمون پڑھایا جائے،کیونکہ امتِ مسلمہ کو عموماً اور دعوت کے میدان میں کام کرنے والے حضرات وخواتین کو خصوصاً سابقہ داعیان حق کے دعوتی کارناموں اور ان میں موجود عبرت اور نصیحت کی باتوں کو جاننے،سمجھنے اور ان سے راہ نمائی حاصل کرنے کی شدید ضرورت ہے۔اس سلسلے میں سعودی جامعات کے تجربہ سے استفادہ کیا جائے،جہاں[تاریخ الدعوۃ]کا مضمون پڑھایا جارہا ہے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالَی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَأَتْبَاعِہِ وَبَارَکَ َوَسَلَّمَ۔وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
Flag Counter