Maktaba Wahhabi

89 - 90
اور حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے متعلق فرمایا:(لاَ یُحِبُّہُمْ إِلاَّ مُؤْمِنٌ،وَلاَ یُبْغِضُہُمْ إِلاَّ مُنَافِقٌ،مَنْ أَحَبَّہُمْ أَحَبَّہُ اللّٰهُ،وَمَنْ أَبْغَضَہُمْ أَبْغَضَہُ اللّٰهِ) ترجمہ:’’ان سے محبت صرف مومن ہی کرسکتا ہے،اور ان سے بغض رکھنے والامنافق ہی ہو سکتا ہے،اورجو ان سے محبت کرے گا اﷲ اس سے محبت کرے گا،اور جو ان سے بغض رکھے گا اﷲ اس سے بغض رکھے گا۔‘‘ [بخاری۔کتاب مناقب الأنصار باب حب الأنصار من الإیمان:۳۷۸۳،مسلم کتاب الإیمان باب الدلیل أنّ حبّ الأنصار وعلی رضی اللّٰهُ عنہ من الإیمان۔۔۔:۷۵] معلوم ہوا کہ اہلِ ایمان کا وطیرہ یہ ہے کہ وہ تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرتے اور ان کے لئے دعا کرتے ہیں اور اپنے دلوں کو ان کے بغض وعناد سے پاک رکھتے ہیں۔ امام ابو جعفر الطحاوی رحمہ اﷲ‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’’نحبّ أصحاب رسول اللّٰهِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم،ولا نفرط فی حبّ أحد منھم،ولا نتبرأ من أحد منہم،ونبغض من یبغضہم وبغیر الخیر یذکرہم،ولا نذکرہم إلاّ بخیر،وحبّہم دین وإیمان وإحسان،وبغضہم کفر ونفاق وطغیان‘‘[شرح العقیدۃ الطحاویۃ:۴۶۷]
Flag Counter