Maktaba Wahhabi

83 - 90
اہلِ اُحد کے فضائل حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿لَمَّا أُصِیْبَ إِخْوَانُکُمْ بِأُحُدٍ جَعَلَ اللّٰہُ أَرْوَاحَہُمْ فِیْ جَوْفِ طَیْرٍ خُضْرٍ تَرِدُ أَنْہَارَ الْجَنَّۃِ،تَأْکُلُ مِنْ ثِمَارِہَا،وَتَأْوِیْ إِلٰی قَنَادِیْلَ مِنْ ذَہَبٍ مُعَلَّقَۃٍ فِیْ ظِلِّ الْعَرْشِ،فَلَمَّا وَجَدُوْا طِیْبَ مَأْکَلِہِمْ وَمَشْرَبِہِمْ وَمَقِیْلِہِمْ قَالُوْا:مَنْ یُّبَلِّغُ إِخْوَانَنَا عَنَّا أَنَّا أَحْیَائُ فِی الْجَنَّۃِ نُرْزَقُ،لِئَلاَّ یَزْہَدُوْا فِی الْجِہَادِ وَلاَ یَنْکَلُوْا عِنْدَ الْحَرْبِ؟ فَقَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی:أَنَا أُبَلِّغُہُمْ عَنْکُمْ،قَالَ:فَأَنْزَلَ اللّٰہُ:﴿وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ أَمْوَاتًا۔۔۔﴾ ’’تمہارے بھائی جب اُحد میں شہید ہوئے تو اﷲ تعالیٰ نے ان کی روحوں کو سبز پرندوں کے پیٹوں میں بھیج دیا جو جنت کی نہروں پر جاتے اور اس کے پھل کھاتے ہیں،پھر سایۂ عرش میں لٹکی ہوئی سونے کی قندیلوں کی طرف واپس آجاتے ہیں۔پھر جب انہوں نے اپنے کھانے پینے اور اپنی نیند کی لذت محسوس کی تو کہنے لگے:ہمارے بھائیوں تک ہماری طرف سے یہ بات کون پہنچائے گا کہ ہم جنت میں زندہ ہیں اور ہمیں رزق دیا جاتا ہے تاکہ وہ جہاد سے منہ نہ موڑیں اور جنگ کے دوران الٹے پاؤں واپس نہ لوٹیں؟ تو اللہ تعالی نے فرمایا:میں انہیں تمھاری طرف سے یہ بات پہنچا دیتا
Flag Counter