Maktaba Wahhabi

48 - 90
’’اے اللہ ! یہ بھی میرے اہل بیت ہیں اور میرے اہل بیت(اس تکریم کے)زیادہ حقدار ہیں’‘۔ [مسند احمد ج ۲۸ ص ۱۹۵:۱۶۹۸۸۔الأرناؤط:حدیث صحیح] فضائل ازواج مطہرات(رضی اللّٰهُ عنہن) جب قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ اہل بیت میں سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ہیں تو لیجئے ان کے وہ فضائل ملاحظہ کیجئے جو ان سب کیلئے عام ہیں: 1 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویاں مطہرات ہیں یعنی نا پاک افعال اور نا پاک اخلاق وکردار سے مکمل طور پرپاک ہیں۔اس کی دلیل سورۃ احزاب کی وہی آیات ہیں جو ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔لہذا ازواج مطہرات رضی اللّٰهُ عنہن میں سے کسی ایک کو نشانہ بنانا یا ان پر طعنہ زنی کرنا قطعا درست نہیں ہے۔ 2 ازواج مطہرات رضی اللّٰهُ عنہن مومنوں کی مائیں ہیں۔ارشاد باری تعالی ہے:﴿اَلنَّبِیُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ أَنفُسِہِمْ وَأَزْوَاجُہُ أُمَّہَاتُہُمْ﴾[الأحزاب:۶] ترجمہ:’’پیغمبر مومنوں پر خود ان سے بھی زیادہ حق رکھنے والے ہیں اور ان کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں۔‘‘ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالی نے پیغمبراعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللّٰهُ عنہن
Flag Counter