Maktaba Wahhabi

47 - 90
ڈھانپ دیا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک ہاتھ باہر نکالا اور اسے آسمان کی طرف بلند کرتے ہوئے دو مرتبہ یوں دعا کی: (اَللّٰہُمَّ ہٰؤُلاَئِ أَہْلُ بَیْتِیْ وَخَاصَّتِیْ،فَأَذْہِبْ عَنْہُمُ الرِّجْسَ وَطَہِّرْہُمْ تَطْہِیْرًا) ’’اے اللہ ! یہ بھی میرے گھر والے اور میرے خاص لوگ ہیں،لہذا ان سے بھی ناپاکی کو دور کردے اور انھیں اچھی طرح سے پاک کردے۔‘‘ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے اپنا سر اسی چادر میں داخل کیا اور کہا:اللہ کے رسول ! میں بھی آپ کے ساتھ ہوں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(إِنَّکِ إِلٰی خَیْرٍ إِنَّکِ إِلٰی خَیْرٍ)’’آپ تو خیر کی طرف ہیں ہی۔‘‘ یعنی آپ تو پہلے ہی اہل بیت میں شامل ہیں۔ [مسند احمد ج ۴۴ ص ۱۱۸:۲۶۵۰۸،الأرناؤط:حدیث صحیح] اسی طرح یہ حدیث عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے جو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے(حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے)بیٹے تھے اور انھیں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں پرورش پانے کا شرف حاصل ہوا۔[ترمذی:۳۲۰۵۔وصححہ الألبانی] نیز یہ حدیث حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں:(اَللّٰہُمَّ ہٰؤُلاَئِ أَہْلُ بَیْتِیْ،وَأَہْلُ بَیْتِیْ أَحَقُّ)
Flag Counter