Maktaba Wahhabi

49 - 90
کو مومنوں کی مائیں قرار دیا ہے،لہذا جو لوگ سچے ایمان والے ہیں وہ تو یقینی طور پر انھیں اپنی ماؤں کی طرح ہی سمجھتے ہیں کہ جس طرح وہ اپنی حقیقی ماؤں کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں اسی طرح وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کا بھی دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں،اور جس طرح وہ اپنی ماؤں کو برا بھلا نہیں کہتے اور اگر کوئی شخص زبان درازی کرتے ہوئے ان کی ماؤں کو برا بھلا کہے تو وہ اسے قطعا برداشت نہیں کرتے،اسی طرح وہ نہ خود ازواج مطہرات رضی اللّٰهُ عنہن کو برا بھلا کہنا گوارا کرتے ہیں اور نہ ہی کسی اور آدمی کی زبان درازی کو برداشت کرتے ہیں۔ اور چونکہ ازواج مطہرات رضی اللّٰهُ عنہن مومنوں کی مائیں ہیں اس لئے اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان سے نکاح کرنا حرام کردیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: ﴿وَمَا کَانَ لَکُمْ أَن تُؤْذُوا رَسُولَ اللّٰہِ وَلَا أَن تَنکِحُوا أَزْوَاجَہُ مِن بَعْدِہِ أَبَدًا إِنَّ ذَلِکُمْ کَانَ عِندَ اللّٰہِ عَظِیْمًا﴾[الأحزاب:۵۳] ’’اور تم کو یہ شایاں نہیں کہ پیغمبر الٰہی کو تکلیف دو اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے کبھی ان کے بعد نکاح کرو،بیشک یہ اللہ کے نزدیک بڑا(گناہ کا کام)ہے۔‘‘ 3 ازواج مطہرات(رضی اللّٰهُ عنہن)کو جب یہ اختیار دیا گیا کہ
Flag Counter