Maktaba Wahhabi

60 - 90
اہلِ بیت رضی اللہ عنہم اور دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بالخصوص شیخین(ابو بکر رضی اللہ عنہ و عمر رضی اللہ عنہ)کے درمیان تعلقات اللہ تعالی نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا ایک عمومی وصف یہ بیان کیا ہے کہ وہ﴿رُحَمَائُ بَیْنَہُمْ﴾’’آپس میں رحم دل ہیں۔‘‘ اس بناء پر تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم آپس میں شیر وشکر تھے،ان کے درمیان پیار ومحبت کی فضا قائم تھی،وہ سب ایک دوسرے کے خیر خواہ تھے اور ان کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات تھے۔ خاص طور پر اہل بیت رضی اللہ عنہم اور دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان نہایت خوشگوار تعلقات تھے،وہ سب ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے اور باہمی حقوق کی پاسداری کرتے تھے۔ اسی طرح شیخین(حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ)اور حضرات اہل بیت رضی اللہ عنہم کے مابین بھی مثالی تعلقات تھے،شیخین رضی اللہ عنہما حضرات اہل بیت رضی اللہ عنہم کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے تھے،خود بھی ان کے حقوق ادا کرتے تھے اور دوسروں کو بھی ان کے حقوق ادا کرنے کی تلقین کرتے تھے۔اور اسی طرح حضرات اہل بیت رضی اللہ عنہم بھی شیخین کے مقام ومرتبہ کو تسلیم کرتے اور ان کے حقِ خلافت کو مانتے تھے۔
Flag Counter