Maktaba Wahhabi

40 - 90
4 حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل اہل السنۃ والجماعۃ اس بات پر متفق ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سب سے افضل صحابی ہیں،اور وہی خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم میں چوتھے خلیفہ تھے۔آپ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے،آپ رضی اللہ عنہ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔آپ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد بھی تھے کیونکہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی بیوی تھیں،آپ کے کچھ فضائل یوں ہیں۔ ٭ حضرت علی رضی اللہ عنہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے تھے اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے محبت تھی۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن ارشاد فرمایا تھا:(لَأُعْطِیَنَّ ہَذِہِ الرَّایَۃَ غَدًا رَجُلاً یَفْتَحُ اللّٰہُ عَلٰی یَدَیْہِ یُحِبُّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ وَیُحِبُّہُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ)[البخاری:۴۲۱۰،مسلم:۲۴۰۶] ’’کل میں ایک ایسے شخص کو جھنڈا دونگا جس کے ہاتھوں اللہ تعالی فتح نصیب کرے گا،وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کے رسول اس سے محبت کرتے ہیں۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگلے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا سونپ دیا۔
Flag Counter