Maktaba Wahhabi

90 - 90
’’ہم رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے محبت کرتے ہیں اور ان میں سے کسی ایک صحابی کی محبت میں غلو نہیں کرتے،اور نہ ہی ان میں سے کسی صحابی سے براء ت کا اعلان کرتے ہیں۔اور ہم ہر ایسے شخص سے بغض رکھتے ہیں جو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ بغض رکھتا ہو اور انہیں خیر کے ساتھ ذکر نہ کرتا ہو،ہم انہیں خیر کے ساتھ ہی یاد کرتے ہیں۔ان کی محبت عین دین،ایمان اور احسان ہے،جب کہ ان سے بغض رکھنا عین کفر،نفاق اور سرکشی ہے۔‘‘ اور شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:’’اہل السنۃ والجماعۃ کے اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنے دلوں کو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے بغض سے اور اپنی زبانوں کو ان کی عیب گیری سے محفوظ رکھتے ہیں۔‘‘ [شرح العقیدۃ الواسطیۃ:۱۴۲۔۱۵۲] 2 اہل السنۃ والجماعۃ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے لئے جنت کی گواہی دیتے ہیں ہم اس رسالہ کے آغاز میں سورۃ التوبۃ کی آیت﴿وَالسَّابِقُوْنَ الْأوَّلُوْنَ …﴾کے حوالے سے یہ بات ثابت کرچکے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے مہاجرین وانصار اور متاخرین صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے اپنی رضامندی کا اعلان اور ان کے لئے جنت کا وعدہ فرمایا ہے،لہٰذا اہلِ سنت والجماعت تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کیلئے جنت کی گواہی دیتے ہیں۔اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص
Flag Counter