Maktaba Wahhabi

73 - 90
اہل بیت اور آل الخطاب رضی اللہ عنہم کے درمیان شادیاں: شمار 1 2 3 4 اہل البیت رضی اللہ عنہم حضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الحسین بن علی بن علی زین العابدین بن الحسین الحسن(المثنی)بن الحسن بن علی بن ابی طالب ام کلثوم بنت علی بن ابی طالب آل الخطاب رضی اللہ عنہم حفصہ بنت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہا بنت خالد بن ابی بکر بن عبد اللہ بن عمر بن الخطاب رملۃ بنت سعید بن زید بن نفیل العدوی عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ  ان رشتوں کے متعلق غور فرمائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اہل بیت اور آل الخطاب رضی اللہ عنہم کے مابین بھی گہرے مراسم تھے،اسی لئے اہل البیت رضی اللہ عنہم کے سربراہ اور ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی،یوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر تھے۔اور آخری رشتہ اِس بات کاپتہ دے رہاہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے درمیان بڑے اچھے تعلقات تھے جس کی بناء پر آخر الذکر صحابی نے اپنی لخت جگر کو اول الذکر صحابی کے نکاح میں دے دیا۔یوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے داماد ٹھہرے اور وہ ان کے سسر۔یاد رہے کہ ام کلثوم حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا سے پیدا ہوئیں۔
Flag Counter