Maktaba Wahhabi

58 - 90
اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے ساتھ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے،ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک کندھے پر اور دوسرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے کندھے پر تھے،اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ان سے پیار کرتے اور کبھی ان سے،چنانچہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:اے اللہ کے رسول ! کیا آپ کو ان سے محبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ أَحَبَّہُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِیْ،وَمَنْ أَبْغَضَہُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِیْ) یعنی ’’جس نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی،اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔‘‘[رواہ احمد ج ۱۵ ص ۴۲۰:۹۶۷۳،وج ۱۳ ص ۲۶۰:۷۸۷۶،وابن ماجہ باختصار:۱۴۳ وحسنہ الألبانی] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ان دونوں نواسوں سے کس قدر شدید محبت تھی اس کا اندازہ آپ اس بات سے کر سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا خطبہ چھوڑ کر انہیں اٹھانے کیلئے منبر سے نیچے اترتے،انہیں اٹھاتے اور پھر منبر پر جا کر اپنا خطبہ مکمل کرتے،جیسا کہ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اس دوران حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما نمودار ہوئے،انہوں نے سرخ رنگ کی قمیصیں پہنی ہوئی تھیں،اور وہ ان میں
Flag Counter