Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

چند جہنمی خواتین قرآن وحدیث کا یہ انداز ہے کہ اچھے اور برے لوگوں کے اوصاف اور علامات پوری تفصیل سے بیان کر دئیے جاتے ہیں اور بطور مثال چند ایک کا تذکرہ آ جاتا ہے۔اس کی ایک صورت تو عمومی رویے کے بیان کی ہے جیساکہ اکثر مقامات پر بنی اسرائیل کے طور طریقے بیان کیے گئے اور بعض مقامات پر متعین فرد کا نام لے لیا جاتا ہے۔جیسا کہ ابولہب کی بیوی کا تذکرہ قرآن میں موجود ہے یا رسول اللہ نے بعض لوگوں کا نام لے کر بد دعا کی ہے۔ان متعین افراد کے وہ طور طریقے اور اوصاف خصوصی توجہ کے قابل ہیں، جن کی بنیاد پر انہیں خاص کیا گیا۔تاکہ عام مسلمان ان اوصاف سے بچنے کی کوشش کریں۔ذیل میں ایسی ہی چند جہنمی خواتین کا تذکرہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے جہنم میں جانے کا سبب بننے والے اعمال کا مطالعہ کر کے ہم ان سے بچ سکیں ۔ حضرت نوح اور لوط کی بیویاں سیدنا نوح اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ان سے قبل دنیا میں شرک کا وجود نہیں تھا۔سب سے پہلے اُن کی قوم میں شرک کا آغاز ہوا وہ لوگ ود، سواع، یغوث یعوق اور نسر بت کی پوجا کر تے تھے۔یہ سب نام ان کے نیک لوگوں کےتھے۔جن کا احترام غلو کے ساتھ بڑھتے ہوئے شرک تک جا پہنچا اور ان نیک ہستیوں کے بت بنا کر ان کی پرستش شروع ہو گئی۔سیدنا نوح اسی شرک کے خلاف برسر پیکار رہے اور 950سال تک تبلیغ کی۔بالاخر اللہ کا عذاب آیا۔ایک تندور سے نکلنے والا پانی بڑھتے ہوئے طوفان کی شکل اختیار کر گیا۔جس میں تمام کافر غرق ہو کر ہلاک ہو گئے۔ان
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter