Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

جہنم کا ایک جائزہ قرآن وحدیث میں جہنم سے بچنے کی دعائیں سکھلائی گئی ہیں۔جہنم سے بچ کر جنت میں داخل ہونے کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔اب ہم جہنم کا جائزہ لیتے ہیں کہ اس میں کون سے خطرے والی بات ہے جس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ جہنم کی آگ کا دنیاوی آگ سے تقابل حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((نارکم هذه التی یوقد ابن آدم جزء من سبعین جزءًا من حر جهنم)) ’’تمہاری یہ آگ جو ایک انسان جلاتا ہے جہنم کی حرارت کے ستر حصوں میں سے ایک حصے (کے برابر) ہے ۔‘‘ صحابہ کرام نے عرض کی :اے اللہ کے رسول یہ بہت زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فإنها فضلت علیها بتسعة وستین جزءًا کلها مثل حرها))(متفق علیہ) ’’وہ اس سے انہتر گنا سخت ہے اور اس کا ہر حصہ حرارت کی شدت میں اسی طرح ہے۔‘‘ جہنم کی گہرائی عتبہ بن غزوان روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إن الصخرة العظیمة لتلقی من شفیر جهنم فتهوی فیها سبعین عاما ما تفضی إلی قرارها)) [1]
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter