Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

’’بہترین عورت کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:وہ عورت جس کا شوہر اسے دیکھ کر خوشی محسوس کرے ، جو اپنے شوہر کے حکم کے مطابق چلے اور وہ اپنی ذات اور اس کے مال کے بارے میں اس کی ناپسندیدہ چیزوں کو اختیار کر کے اس کی مخالفت نہ کرے۔‘‘ چند جنتی خواتین ایک مسلمان عورت کو ان خواتین کو نمونہ اور رول ماڈل بنانا چاہیے جنھیں قرآن وحدیث میں جنتی بتایا گیا یا جن کے اوصافِ حمیدہ بیان کیے گئے۔اسی طرح صحابیات اور امت کی نیک خواتین کے حالات زندگی بھی زیر مطالعہ رہنے چاہیے۔تاکہ قرآن وسنت کی ان عملی تعبیروں کو سامنے رکھ کر اپنی اصلاح بھی کر سکیں۔ان میں سے چند خواتین کا تذکرہ حسب ذیل موجود ہے: 1۔سیدنا ابوہریرہ روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جبریل علیہ السلام رسول اللہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول!خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا آپ کے پاس تشریف لا رہی ہیں۔ان کے پاس ایک برتن ہے، جس میں کھانا یا پانی ہے۔جب وہ آ جائیں تو انہیں ان کے پروردگار کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہہ دیں اور انہیں جنت میں ہیرے وجواہرات کے بنے ہوئے مکان کی خوشخبری دے دیں جس میں کوئی شور وغل اور رنج وملال نہ ہو گا ۔ [1] 2۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ الزہراءرضی اللہ عنہاکے متعلق فرمایا کہ فاطمہ جنت کی عورتوں کی سردار ہے ۔ 3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکے متعلق فرمایا کہ عائشہ رضی اللہ عنہاکی مثال ایسے ہے
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter