Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے 1۔قبروں کی زیارت کرنے والی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ((لعن اللّٰه زوارات القبور)) [1] ’’اللہ تعالیٰ نے قبروں پر جانے والی خواتین پر لعنت کی ہے۔‘‘ یہاں ایسی خواتین پر لعنت کی گئی ہے جو کثرت سے قبروں پر آتی جاتی ہیں۔اس کا سبب یہ ہو سکتا ہے کہ اس سے شوہر کا حق متاثر ہوتا ہو۔اس کے اجازت کے بغیر گھر سے نکلتی ہوں، زیب و زینت کا اظہار کرتی ہوں۔قبروں کی تعظیم میں قبر پرستی اور شرک کرتی ہوں البتہ عبرت کے لئے جانا یا اپنے کسی عزیز کی قبر پر جانے میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ تفصیل گذر چکی ہے۔ 2۔مردوں کی مشابہت کرنے والی ایسی خواتین جو اپنی ہیت اور طور طریقوں میں مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں، ان پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی ہے۔ عن ابن عباس أنه صلی اللّٰہ علیہ وسلم لعن المخنثین من الرجال والمترجلات من النساء [2] ’’ عبد اللہ بن عباس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں میں سے ہیجڑا بننے والے اور مردوں کی مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter