Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

’’بدکار عورت اور بدکار مرد ہر ایک کو سو کوڑے مارو۔اور اللہ کے دین (پر عمل کرتے ہوئے) ان دونوں کے بارے میں نرمی نہیں آنی چاہئے۔‘‘ 2۔شادی شدہ بدکار: شادی شدہ بدکار مرد ہو یا عورت دونوں کو سنگسار کیا جائے گا حضرت بریدہ اور عمران بن حصین کی حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے جس میں ماعز اور غامدیہ کو رجم کرنے کا واقعہ تفصیل سے موجود ہے۔ اگر ان شرعی حدود کو نافذ کر دیا جائے تو یہ گناہ کم ہو سکتا ہے۔ اسلام نے زنا کیوں حرام قرار دیا ہے؟ یہ دیگر بہت سے گناہوں کا سبب بنتا ہے۔مثلاً زانی اپنے گناہ کو چھپانے کے لیے وضع حمل کے ذریعے ایک جان کو ناحق قتل کرتے ہیں۔ 1۔بسا اوقات لڑکی کے اولیاء خود لڑکی کو ہی قتل کر دیتے ہیں۔مزید یہ کہ اس سے دشمنیاں اور لڑائی جھگڑے پھوٹ پڑتے ہیں۔ 2۔اس سے نسب میں اختلاط واقع ہوتا ہے۔زنا کی اولاد کو دوسرے کی میراث میں شامل کر دیا جاتا ہے جس کا وہ حق نہیں رکھتا یہ ملاوٹ، دھوکے اور چوری کی ایک صورت ہے۔ 3۔معاشرتی اور سماجی خرابیوں کا باعث بنتا ہے۔ 4۔یہ پوری دنیا کے فساد اور اللہ تعالیٰ کے غضب کے نزول کا ذریعہ بن جاتا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی متفق علیہ حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان موجود ہے: (( یا أمة محمد ما من أحد أغیر من اللّٰه أن یزنی عبده أو تزنی أمته، یا أمة محمد: لو تعلمون ما أعلم لضحکتم قلیلا ولبکيتم کثیرا)) ’’اے اُمت محمدیہ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی غیرت والا نہیں ہے۔اللہ کو اس
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter