Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

ہے۔ 5۔حجاب کسی بھی طرح مردوں کے لباس سے مشابہہ نہ ہو وگرنہ پہننے والا ملعون ہو گا۔ 6۔شہرت اور نمود و نمائش والا نہ ہو۔ 7۔حیاباختہ خواتین کے لباس کی تقلید میں نہ بنایا گیا ہو۔ اسلام نے حجاب کیوں فرض کیا ہے؟ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ جب شریعت سے حجاب کی فرضیت ثابت ہو چکی ہے تو مزید کسی بحث کے بغیر حکم الٰہی کو بجا لانا لازم ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ عقل سلیم شریعت کے ہر حکم کو تسلیم کرتی ہے کوئی بھی شرعی حکم عقل کے خلاف نہیں ہے ہاں اگر عقل ہی فاسد ہو جائے تو الگ بات ہے۔ عورت عمومی طور پر مردوں کی پسندیدگی کا موضوع ہے۔اسی طرح عورت کی طبیعت یہ ہے کہ وہ خود نمائی، تعریف اور زیب و زینت کے اظہار کو پسند کرتی ہے۔اسلام نے اسے کسی بھی شر سے بچانے کیلئے ابتداء سے ہی حجاب لازم کر دیا۔اس طرح وہ بہت سے مفاسد سے محفوظ ہو جاتی ہے اور دوسروں کے لیے بھی فتنہ نہیں بنتی۔ مغرب پر تعجب ہوتا ہے کہ وہ بے حجاب خواتین کا خوش دلی سے استقبال کرتے ہیں ان کی عقلیں ایسی خواتین کو پسند کرتی ہیں ان پر کوئی تنقید نہیں۔مثال کے طور پر عیسائی ننوں کا لباس یا حیا باختہ اداکاروں کا لباس اسی طرح ہندوستان کی خواتین بھاری بھرکم ساڑھیاں پہنتی ہیں ان پر بھی کوئی تنقید نہیں۔یہ تنقید اور اعتراض صرف اسلام اور حجاب کے لئے ہی رہ گیا ہے۔مصر میں خواتین پوری عبایا پہن کر دنیا بھر کی خواتین سے بہتر کام کرتی ہیں عبایا ان کے کام کے لئے رکاوٹ نہیں ہے۔ایک خاتون ڈاکٹر یا استاد کے لئے بھی حجاب کام میں رکاوٹ نہیں ڈالتا ہے۔حجاب شرعی حکم ہے۔شریعت
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter