Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

((صنفان من أهل النار لم أرهما بعد: قوم معهم سیاط کأذناب البقر یضربون بها الناس، ونساء کاسیات عاریات ممیلات مائلات رؤوسهن کأسنمة البخت المائلة،لا یدخلن الجنة ولا یجدن ریحها وإن ریحها لتوجد من مسیرة کذا وکذا))[1] ’’جہنمیوں کی دو جماعتیں ایسی ہیں جنھیں میں نے ابھی تک نہیں دیکھا ۔ایک وہ قوم جن کے پاس گائیوں کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے، جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے اور دوسری عورتوں کی ایسی جماعت جو کپڑے پہنے ہوئے بھی عریاں ہوں گی، وہ لوگوں کی طرف مائل ہونے والی اور دوسروں کو اپنی طرف مائل کرنے والیاں ہوں گی، ان کے سر بختی اونٹنیوں کی جھکی ہوئی کوہانوں کی طرح ہوں گے۔یہ جنت میں داخل نہ ہو سکیں گی بلکہ اس کی خوشبو بھی نہ پا سکیں گی جب کہ جنت کی خوشبو اتنے اتنے فاصلے سے پائی جاتی ہے ۔‘‘ امام نووی فرماتے ہیں: یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے ہے۔عورتوں کی یہ دونوں قسمیں اس وقت معاشرے میں موجود ہیں۔ کاسیات عاریات اس کے درج ذیل معانی بیان کیے گئے ہیں۔ اللہ کی نعمتیں استعمال کرنے والی اور اس کا شکر ادا نہ کرنے والی ۔ ایک معنی ہے: اپنے بدن کا کچھ حصہ کپڑے سے ڈھانپنے والیاں اور کچھ حصے کو اظہار حسن وجمال اور بعض دیگر اغراض سے ننگا رکھنے والیاں ۔ یہ معنی بھی بیان کیا گیا کہ اتنا باریک کپڑا پہننے والی جس سے جسم کا رنگ نظر آتا ہو۔ مائلات کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ عورتیں جو اپنے بالوں کی شاخ دار لٹیں بناتی ہیں۔
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter