Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

کے بعد اس پر ایمان لانا واجب ہے۔ صحیح بخاری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو شخص زکوٰة ادا نہیں کرتا۔قیامت کے دن اس کا مال ایک اژدھے کی صورت میں اس کے جبڑوں کو پکڑ کر کہے گا میں تیرا مال ہوں۔میں تیرا خزانہ ہوں۔ایک روایت میں ہے وہ آدمی اس سے بھاگے گا۔یہ اس کے پیچھے پہنچ کر اسے آ لے گا اور اس کے گلے کا طوق بن جائے گا۔ جہنمیوں کے معنوی عذاب فرشتے جہنمیوں کو آگ میں داخل ہونے سے پہلے زجروتوبیخ کریں گے فرمایا: ﴿كُلَّمَاۤ اُلْقِيَ فِيْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَذِيْرٌ۰۰۸ قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِيْرٌ١ۙ۬ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَيْءٍ﴾( الملک 8…9) ’’جب بھی جہنم میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا۔داروغے ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا۔وہ کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تو ہم نے جھٹلا دیا اور کہا کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے۔‘‘ جہنمی ایک دوسرے پر لعنت کریں گے۔﴿كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا﴾ (الاعراف:38)’’جب بھی کوئی جماعت (جہنم میں) داخل ہو گی دوسری اس پر لعنت کرے گی۔‘‘ تمام تعلق اور رشتے ناطے ختم ہو جائیں گے بلکہ ایک دوسرے سے بیزاری اور براءت کا اعلان کریں گے۔ ﴿لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا١ كَذٰلِكَ يُرِيْهِمُ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ حَسَرٰتٍ عَلَيْهِمْ١ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنَ النَّارِ ﴾( البقرہ:167) ’’اگر ہمیں دوبارہ (دنیا میں جانے کا) موقع مل جائے تو ہم ان (برے پیشواؤں سے اس طرح بری ہو جائیں گے جس طرح وہ ہم سے ہو گئے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ان کے اعمال ان پر حسرت بنا کر دکھائیں گے (اس سب کے باوجود) وہ
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter