Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

گواہی ایک مرد کی آدھی گواہی کے برابر نہیں؟ عورتوں نے کہا، ہاں کیوں نہیں! آپ نے فرمایا: یہ اس کی عقل میں کمی ہے۔ اور کیا ایسا نہیں کہ وہ حالت حیض میں نہ نمازپڑھتی ہے نہ روزہ رکھتی ہے؟ عورتوں نے کہا، ہاں، کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔یہ اس کے دین میں کمی ہے۔[1] صحیح بخاری میں اس معنی کی ایک روایت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آگ میں زیادہ تر عورتیں ہوں گی جو کفر کرتی ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کیا وہ اللہ تعالیٰ کا انکار کرتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( یکفرن العشیر ویکفرن الاحسان، إن أحسنت إلی إحداهن الدهر ثم رأت منك شیئاً قالت: ما رأیت منك خیرا قط)) [2] ’’وہ شوہروں کی نافرمانی کرتی ہیں۔اس کے احسان کا انکار کرتی ہیں۔اگر تم ان میں سے کسی کے ساتھ زندگی بھر احسان کرتے رہو پھر وہ تم میں کوئی ایک بات (خلاف احسان) دیکھ لے تو کہتی ہے میں نے تمہاری طرف سے کبھی خیر دیکھی ہی نہیں۔‘‘ حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تصدقن فإني أکثرکن حطب جهنم إنکن تکثرن الشکاة وتکفرن العشیر)) [3] ’’تم زیادہ صدقہ کیاکرو میں دیکھتا ہوں کہ تم میں سے اکثر جہنم کا ایندھن بنے گیں تم زیادہ شکوے اور شوہروں کی نافرمانی کرتی ہو۔‘‘
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter