Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

ضرور اس میں داخل ہو گا۔پھر ( اللہ تعالیٰ) اسے مکارہ ( شریعت پر عمل کرتے ہوئے پیش آنے والی مشکلات) سے ڈھانپ دیا اور جبرائیل سے کہا: اسے دیکھو! جبرائیل نے اسے دیکھا تو آ کر کہا: اے میرے رب تیرے عزت کی قسم! مجھے خوف محسوس ہو رہا ہے کہ اس میں کوئی بھی داخل نہیں ہو پائے گا۔‘‘ اس حدیث میں مزید وضاحت کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ اسی طرح جہنم کی ہولناکیوں کو دیکھتے ہوئے جبرائیل نے کہا کہ کوئی بھی اس میں داخل نہیں ہو گا اور اس جہنم کو خواہشات سے ڈھانپنا تو دیکھ کر کہا: مجھے ڈر ہے کہیں سب لوگ ہی نہ اس میں داخل ہو جائیں۔‘‘ (سنن ابو داؤد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا میں مسلمان کے لئے قید خانہ اور کافر کے لئے جنت ہے۔یعنی مسلمان دنیا میں رہتے ہوئے اپنی خواہشات کا غلام بن کر من مانی نہیں کرتا بلکہ شریعت کی متعین کردہ حدود میں رہتے ہوئے کی کوشش کرتا ہے اور کافر کے جی میں جو آتا ہے پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔جنت کی نعمتیں ایسی بے مثال ہیں کہ ان کی صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے ، دنیا میں اس کا عشر عشیر بھی تلاش نہیں کیا جا سکتا البتہ ان کے حصول کے لئے اپنے عقائد اور اعمال کو سنورانا ہو گا اور اس راستے میں آنے والی مشکلات کا خندہ پیشانی سے سامنا کرنا ہو گا۔اپنی خواہشات کو دین اسلام کے تابع کرنا پڑے گا۔شریعت کے برعکس دنیا کی دلکشی اور رنگینوں میں کھو جانے والے کا انجام جہنم دیا بتایا گیا ہے۔ وقتی لذت کی خاطر عاقبت خراب کرنے کی سے بچ جائیں اور دنیا کی مختصر زندگی کی وقتی پابندیاں ابدی نعمتوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔ عورت سب سے قیمتی خزانہ ہے عصرِ حاضر میں عورت اپنے آپ کو کم تر سمجھتے ہوئے مرد کے مساوی حقوق کے
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter