Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

108
﴿لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا ﴾ (البقرہ:286) ’’اللہ تعالیٰ کسی جان کو طاقت سے بڑھ کر مکلف (ذمہ دار) نہیں بناتے۔‘‘ اس لیے دین کو سمجھانے کی بجائے خود دین سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ 2۔ہماری نیت ٹھیک ہے پردے وغیرہ میں اصل مسئلہ نیت کا ہے۔نقاب اور برقعے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس بارے میں عموما یہ حدیث طیبہ سنائی جاتی ہے۔إنما الأعمال بالنیات ہم اس پوری حدیث کو بیان کرتے ہیں: ((إنما الأعمال بالنيات وإنما لكل امرئ ما نوى فمن كانت هجرته إلى اللّٰه ورسوله فهجرته إلى اللّٰه ورسوله ومن كانت هجرته إلى الدينا يصبها أو إلى امرأة أن ينكحها فهجرته إلى ما هاجر إليه )) ’’اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ہر شخص کو وہی ملے گا جو اس نے نیت کی جس نے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کی تو یقینا اسکی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہی ہے اور جس نے دنیا حاصل کرنے کے لیے یا کسی خاتون سے نکاح کرنے کے لیے ہجرت کی تو اس کی ہجرت انہی کاموں کے لیے ہے۔‘‘(صحیح بخاری) اس حدیث کی تفصیل یوں ہے کہ جب مسلمانوں نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو ان میں ایک خاتون ام قیس بھی شامل تھی۔جس سے شادی کا خواہاں مکہ میں رہ گیا اور ہجرت نہ کی، اس خاتون نے شادی کے لیے ہجرت کی شرط لگائی تو وہ ہجرت کر کےمدینہ آ گیا۔لوگوں نے اس کا نام مہاجر ام قیس رکھ دیا۔دیگر ذرائع سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر ہوئی تو اس موقع پر آپ نے یہ حدیث مبارکہ بیان
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter