Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

درگور ہونے والی ایک مرتبہ تڑپ کر راحت پا لیتی ہے اور یہاں نہ زندگی ہے نہ موت۔’ حقوق نسواں‘ اور ’ آزادی نسواں‘ کے خو شنما اور پر فریب نعروں میں مسلمان عورت کو الجھایا جا رہا ہے۔ پُر اعتماد شخصیت کے نام پر بدتمیزی اور آزادی کے نام پر بے لگام کا سبق پڑھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ترقی معکوس کا یہ سفر انہی اندھیروں کی طرف لے جا رہا ہے جس تاریخ میں دور جاہلیت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اصلاح کا راستہ صرف ایک ہے جس کی طرف امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے رہنمائی فرمائی ہے۔ ولا يصلح آخر هذه الأمة إلا بما صلح به أولها ’’اس امت کے بعد والوں کی اصلاح اسی طرح ہو گی جس طرح اس امت کے پہلے لوگوں کی ہوئی تھی۔‘‘ جہان رنگ و بو کا نظام مرد و عورت کے باہمی اشتراک سے چل رہا ہے۔شریعت اسلامیہ نے ہر ایک کےلئے دائرہ کار متعین کر دیا ہے، کرنے کے کام دد ہیں: پہلا یہ کہ اپنے دائرے کو پہنچاننا اور دوسرا یہ کہ اس دائرے کو کراس نہ کرنا۔ عصر حاضر کی چکا چوند روشنی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے۔دینی تعلیم اور دنیاوی تعلیم کی طاغوتی تقسیم کے ماحول میں پروان چڑھنے والی نسل پریشان و سرگراں ہے۔اسلامی طرز زندگی اختیار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو طرح طرح کے القابات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔بے دینی کے بد بو دار کلچر کو خوشنما اور دل آویز پیکنگ میں پیش کیا جا رہا ہے۔دور اندیشی کی نظر نہ رکھنے والی قومیں وقتی مصلحتوں کا شکار ہو کر فنا ہو جاتی ہیں اور وقتی مسائل کے تھپڑے کھا کر آخرت پر نظر رکھنے والے سرخرو ہوتے ہیں۔ مسلمان عورت کشمکش کا شکار ہے۔اللہ اور سول پر کامل ایمان رکھتے ہوئے اطمینان
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter