Maktaba Wahhabi

89 - 92
مسلمان کے گھر بارات لے کر جا رہا ہے یا کسی یہودی ، کھتری یا مجوسی کے گھر۔ اگر تو مسلمان ہے تو اس رشتے کو پٹخ دے، اللہ تجھے اس سے بہتر دے گا اور یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے : ((من تَرَکَ لِلّٰہِ شَیْئاً عَوَّضَہُ اللّٰہُ خَیْراً مِنْہُ))’’جو اللہ تعالیٰ کے لیے کسی چیز کو چھوڑتا ہے اللہ اس کو اس کے عوض بہتر دیتا ہے۔ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں اس لیے آج ہی صدق نیت سے یہ عہد کرلو کہ داڑھی کو بالکل معاف کروں گا اور آئندہ اس کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا کیونکہ زندگی آج نہیں تو کل ختم ہو جائے گی، ضروری نہیں کہ تم جوان ہو اور جب بوڑھے ہو گے تب مرو گے ۔ یعمر واحد فیغر قوما و ینسی من یموت من الشباب ’’کسی کی عمر زیادہ ہو جائے تو اس کا زیادہ عمر والا ہونا قوم کو دھوکا دیتا ہے اور وہ قوم بھول جاتی ہے کہ کتنے ہی اپنی جوانی میں مر جاتے ہیں۔‘‘ اور کبھی بھی صحت پر گھمنڈ نہ کرنا کہ میں تندرست ہوں مجھے موت کیسے آ سکتی ہے، تمہیں یاد رہنا چاہیے۔ تَوْمَلْ فِی الدُّنْیَا قَلِیْلًا وَلَا تَدْرِیْ اِذَا جَنَّ لَیْلٌ ہَلْ تَعِیْشُ الَی الْفَجْرِ فَکَمْ مِنْ صَحِیْحٍ مَاتَ بِغَیْرِ عِلَّۃٍ وَکَمْ مِنْ سَقِیْمٍ عَاشَ حِیْنًا مِنَ الدَّہْرِ ’’تو دنیا میں تھوڑی اُمید لگا کیونکہ تو نہیں جانتا کہ رات آئی ہے کیا فجر تک تو زندہ رہے گا یا نہیں کیونکہ کتنے ہی صحت والے بغیر بیماری کے مر چکے ہیں اور کتنے ہی بیمار ایک لمبے زمانے تک زندہ رہے ہیں۔‘‘ اس لیے فوری توبہ کر اور گڑگڑا کر اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے اپنے لیے توفیق مانگ اور اس سنت کو اپنے چہرے پر پکا پکا سجا لے اور جوانی وآخرت کو ضائع نہ کر…
Flag Counter