میںتم سے بڑھ کر تھے میںجب بھی ’’فبای آلا ءربکما تکذبٰن‘‘پڑھتا تو وہ جواب میں ’’لا بشی من نعمك ربنا نکذبك ولك الحمد‘‘کہتے ہیں۔[1]اس حدیث کو بیان کرنےکے بعد امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے حوالہ سے اس حدیث کے ضعیف ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ لیکن علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے متعدد طرق کی بنا پر اس حدیث کو حسن کہا ہے۔ (مشکوۃ تحقیق الالبانی)لیکن اس میں یہ صراحت نہیںکہ جنوں کا جواب دینا دوران نماز تھا بلکہ قرائن ایسے ملتے ہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سورت نماز کے علاوہ کسی اور وقت تلاوت کی تھی کیونکہ صرف جنوںکی جماعت کرانا کسی معتبر روایت سے ثابت نہیںہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر سورۃ الغاشیہ کے اختتام پر ’’اللھم حاسبنی حسابا یسیرا‘‘کے الفاظ بطور جواب امام اور مقتدی دونوںکی طرف سے بآواز بلند کہے جا تے ہیں حالانکہ کسی صحیح حدیث سے یہ ثابت نہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃالغاشیہ کے اختتام پر یہ کلمات کہے ہوں۔ البتہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک بیان کتب حدیث میںموجود ہے کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی کسی نماز میںیہ کہتے ہوئے سنا: ’’اللھم حاسبنی حسابا یسیرا‘‘ ۔[2]لیکن اس دعا کا تعلق سورۃ الغاشیہ کے اختتام سے نہیںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات بطور جواب کہے ہوںبلکہ آپ تو ان کلمات کو بطور دعا پڑھتے تھے۔ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اس دعاکو تشہد میں سلام سے پہلے پڑھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے اس دعا کو ان دعاؤںمیں ذکر کیا ہے جو بوقت تشہد قبل از سلام پڑھی جا تی ہیں۔[3]خلاصہ کلام یہ ہے کہ ’’سبح اسم ربك الاعلیٰ‘‘کی تلاوت کے وقت صرف امام کو’’ سبحان ربی الاعلیٰ‘‘ کہنے کی اجازت ہے کیونکہ یہ عمل متعدد صحابہ کرام سے ثابت ہے کہ جب وہ اس آیت کی تلاوت کر تے تو سبحان ربی الاعلیٰ کہتے تھے لیکن سورۃ الغاشیہ کے اختتام پر ’’اللھم حاسبنی حسابا یسیرا‘‘جیسے کلمات سے جواب دینا انتہائی محل نظر ہے۔ (واللہ اعلم)کیا نماز تراویح اچھی بدعت ہے؟سوال: کچھ لوگ بدعت کو تقسیم کر تے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کچھ بدعات اچھی ہوتی ہیں ۔جبکہ کچھ دوسری بدعات بُری ہیں ، دلیل کے طور پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول پیش کر تے ہیں کہ انھوںنے نماز تراویحکی جماعت کو اچھی بدعت قرار دیا تھا۔ اس کے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میںوضاحت کریں۔جواب: بدعت کی تعریف یہ ہے کہ ہر وہ دینی کام جس کا ثبوت قرآن و حدیث میںموجود نہ ہو، ایسا کام اگر ثواب اور عبادت کی نیت سے کیا جائے تو اسے بدعت کہتے ہیں۔ اس قسم کی تمام بدعات بُری اور نحوست ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی آگ میںجانے کا باعث ہے۔ ‘‘[4]