اسی طرححضرت نافع کہتے ہیںکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی شادی شدہ بیٹی حاملہ تھیں تو انھوںنے فرمایا:’’تم روزہ چھوڑ دو اور اس کے بدلے ہر دن ایک مسکین کو کھانا کھلادیا کرو۔ [1]بہر حال حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو روزہ معاف نہیںبلکہ اسے چھوڑ دینے کی اجازت ہے لیکن اسے ترک کر دہ روزوںکا فدیہ دینا ہو گا۔ (واللہ اعلم)روزہ کے متعلق حیض کے مسائلسوال: مندرجہ ذیل سولات کا کتاب و سنت کی روشنی میں جواب درکارہے۔ 1۔اگر کوئی عورت دن کے وقت حیضسے پاک ہو جائے تو کیا اسے شام تک کچھ کھانا پینا نہیںچاہیے ؟ 2۔اگر کوئی فجر سے پہلے پاک ہو جائے تو کیا اسے روزہ رکھنا ضروری ہے ؟ 3۔اگر کسی عورت کو افطار سے چند منٹ پہلے حیض آ جائے تو اس کا روزہ ختم ہو جا تا ہے؟جواب: ترتیب وار جوابات حسبِذیل ہیں۔ 1 اگر کوئی عورت رمضان المبارک میں دن کے وقت حیض سے پاک ہو تی ہے تو وہ بقیہ دن کھا پی سکتی ہے ، اس پر ضروری نہیںکہ وہ روزہ کی نیت سے بقیہ دن کھائے پئے بغیر گزارے۔ کیونکہ اسے ایک مجبوری کی وجہ سے روزہ ترک کرنا ضروری تھا، اس لیے وہ روزے کی حالت میںنہیںاگر چہ اس کی مجبوری ختم ہو گئی ہے، اس پر باقی ماندہ دن میںکھانے پینے کے متعلق پابندی عائد کرنا کتاب و سنت کے خلاف ہے۔ 2 اگر کسی عورت کو طلوع فجر سے اتنا وقت پہلے طہارت حاصل ہو گئی کہ وہ کھا پی سکتی ہے تو اگر وہ روزے کی نیت کر ے تو اس کا روزہ صحیحہے اور فجر کے بعد غسل کر لے اور نماز ادا کرے۔ بہر حال ایسی حالت میںاس کا روزہ صحیح ہو گا، اگرچہ اس نے رات کی وقت روزہ کی نیت نہ کی تھی کیونکہ اس وقت وہ روزہ رکھنے کی حالت میںنہ تھی۔ 3 حیض، روزے کے منافی ہے ، اس حالت میںروزہ رکھنا جائز نہیں، اگر کسی عورت نے روزہ رکھا تھا اور غروب آفتاب سے چند منٹ پہلے حیض آ گیا تو اس کا روزہ ختم ہے، وہ اس حالت میں اسے پورہ کر نے کی کوشش نہ کرے اس کا روزہ خود بخود ختم ہو چکا ہے۔ اس قسم کے روزے کی اسے بعد میں قضا دینا ہو گی جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا فرمان ہے: ’’ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمبارک میں جب حیضآتا تو ہمیں روزہ قضا کر نے کا حکم دیا جا تا لیکن نماز کی قضا کا حکم نہیںدیا جا تا تھا۔‘‘[2]فوت شدہ روزوںکی قضاسوال: فوت شدہ روزوںکی قضاکس طرحدی جائے ، کیا وقت ملنے پر فوراً رکھنے چاہئیں یا انہیںمؤخر بھی کیا جا سکتا ہے ۔ نیز انہیں مسلسل رکھنا ہو گا یا متفرق طور پر بھی انہیںرکھا جا سکتا ہے ؟جواب: فوت شدہ روزوںکی قضا وقت ملنے پر فوراً ضروری نہیں ۔ کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرما تی ہیں:’’ مجھ پر رمضان