حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے عرضکیا کہ میںنے یہ خواب دیکھا اور میںہی اذان دینے کا خواہش مند تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم تکبیر کہہ لو‘‘[1]لیکن یہ حدیثبھی محمد بن عمر راوی کی بنا پر ضعیف ہے۔ ہمارے رجحان کے مطابق یہ ضروری نہیںکہ اذان دینے والا ہی تکبیر کہے، تاہم ہماری مساجد میں عام طور پر جو صورت حال ہے اس کے پیش نظر مصلحت کا تقاضا یہی ہے کہ موذن کو ہی تکبرکہنے کا پابند بنا دیا جائے۔ صورت مسؤلہ میںچونکہ اذان دینے والا ہی امام ہے، اس لیے اسے چاہیے کہ کسی مناسب شخص کو تکبیر کہنے کا پابند کر دے، اگرچہ وہ خود بھی تکبیر کہہ کر جماعت کرا سکتاہے۔ (واللہ اعلم)نماز عشا کے بعد سونے سے پہلے وتر پڑھنا سوال: کچھ اہل علم کہتے ہیںکہ وتر، نماز تہجد کا حصہ ہیں، چونکہ نماز تہجد سونے کے بعد اٹھ کر پڑھی جا تی ہے اس لیے وتر بھی سونے کے بعد اٹھ کر پڑھنے چاہئیں، انہیںنماز عشا کے متصل بعد پڑھنا درست نہیںہے۔کتاب و سنت کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔جواب: بلا شبہ وتر، نماز تہجد کا حصہ ہیں لیکن اس حصہ کو نماز عشاء کے متصل بعد پڑھنا جائز ہے اگرچہ بہتر یہ ہے کہ انہیںتہجد کے وقت ہی پڑھا جائے لیکن اگر کسی کو اندیشہ ہو کہ وہ صبح نہیں اٹھ سکے گا تو اسے شرعی طور پر اجازت ہے کہ وہ سونے سے پہلے نماز وتر پڑھ لے، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوںنے کہا کہ مجھے میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوںکی وصیت کی تھی ، میںزندگی بھر انہیںترک نہیں کروںگا، وہ یہ ہیں۔ 1ہر مہینے تین روزے (ایام بیض۱۳،۱۴،۱۵)رکھوں۔ 2 چاشت کی دو رکعت ادا کروں۔ 3 وتر پڑھ کر نیند کروں۔ [2]ایک روایت میںہے کہ سونے سے پہلے وتر پڑھا کروں۔[3]حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق بھی احادیث میںہے کہ وہ عشاء کے بعد نماز وتر پڑھ لیتے تھے جیسا کہ ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے نماز عشاء کے بعد ایک رکعت نماز وتر پڑھی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام آپ کے پاس تھے، انھوںنے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر کیا تو انھوںنے فرمایا:’’انھوںنے درست کیا ہے کیونکہ وہ ایک فقیہ شخص ہے۔‘‘ [4]ایک اور حدیث میںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ بیداری ایک مشکل اور گراںکام ہے، جب تم میںسے کوئی شخص وتر پڑھ لے تو وہ دو رکعت ادا کرے پھر اگر وہ رات کے وقت بیدار ہوجائے تو تہجد پڑھ لے بصورت دیگر یہ دو رکعت اس کے لیے کافی ہیں۔ ‘‘[5]ان تمام احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز عشاء کے بعد سونے سے پہلے نماز وتر پڑھنا جائز ہے، اگر کوئی شخص نماز فجرسے