زبر جد اور یا قوت جیسے قیمتی پتھرلگے ہو تے ہیں ، ان کے متعلق زکوۃ کس حساب سے ادا کی جائے گی، زیورات میںانہیں شمار کیا جائے گا یا نہیں ؟ جواب: سونے چاندی کے علاوہ دیگر جواہرات کو استعمال کر نے میں کوئی زکوۃ نہیںدی جا تی، کیونکہ ان کے استعمال کرنے پر زکوۃکی ادائیگی کتاب و سنت سے ثابت نہیں، اگر انہیںتجارت اور خرید و فروخت کے لیے رکھا ہے تو پھر عام تجارتی سامان کی طرح ان کی قیمت میںزکوۃ ادا کرنا ہو گی ۔ اسی طرحانگوٹھیوں میںجو قیمتی پتھروںکے نگینے ہو تے ہیں اگر آسانی کے ساتھ انہیںالگ کیا جا سکتاہے تو انہیں الگ کر کے سو نے کے صافی وزن سے زکوۃ ادا کر دی جائے گی اور اگر انہیں الگ کر نے سے انگوٹھی خراب ہو نے کا اندیشہ ہو تو سونے کے وزن کا اندازہ کر کے اس سے زکوۃ ادا کی جائے گی۔ جواہرات کے استعمال کر نے پر کوئی زکوۃنہیں خواہ وہ کتنے ہی قیمتی کیوںنہ ہوں ، اگر یہ انگوٹھیاںبغرضتجارت تیار کی گئی ہیں اور ان کی خرید و فروخت ہو تی ہے تو سونے کی قیمت کے ساتھ ان کا حساب لگایا جائے گا پھر مجموعی قیمت سے زکوۃ ادا کی جائے گی جو اڑھائی فیصد کے حساب سے ہو گی ، مثلاً انگوٹھی میں لگے ہوئے سو نے کی قیمت دو لاکھ اور قیمتی پتھر کا نگینہ ایک لاکھ کا ہے تو تین لاکھ کی زکوۃ ادا کرنا ہو گی جو ساڑحے ساتھ ہزار روپیہ ہے۔ یہ اس صورت میںہے جب وہ انگوٹھی تجارت اور خرید و فروخت کے لیے ہو ، اگر اسے کسی عورت نے بطورِزیور استعمال کرنا ہے تو اس صورت میں صرف سونے پر زکوۃ ہو گی قیمتی نگینہ سے زکوۃنہیںدی جائے گی۔ (واللہ اعلم)زکوۃ کے لیے اصل مال پر سال گزارناسوال: کیا زکوۃ ادا کر تے وقت مال پر سال کا گزرنا ضروری ہے ، آیا سال گزرنے سے پہلے اگر کوئی ضرورت مند آجائے تو کیا اسے زکوۃ دی جا سکتی ہے یا سال گزرنے کا انتظار کرنا ہو گا؟جواب: زکوۃکی شرائط میں سے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ مال مملوکہ پر ایک سال گزر جائے، شریعت نے حکمت و مصلحت کے پیش نظر ایک مدت مقرر کر دی ہے اور وہ مدت ایک سال ہے۔ زکوۃ کو اس مدت سے مر بوط کر نے سے اہل ثروت اور زکوۃکے حقداروںمیں توازن پیدا کرنا مقصود ہے ۔ اگر سال سے کم عرصے میںزکوۃکی ادائیگی کو ضروری قرار دیا جائے تو اس سے مال داروںکے مال میںنقصان کا اندیشہ ہے اور سال سے زیادہ مدت مقرر کر دی جا تی تو اس سے مستحقین زکوۃ کا استحقاق مجروحہوتا، لہٰذا شریعت نے زکوۃکے واجب ہو نے کے لیے ایک سال گزرنے کی شرط لگا دی ہے۔ اگر اموال مملوکہ پر سال گزرنے سے پہلے پہلے صاحب فوت ہو جائے یا اس کا مال تلف یا چوری ہو جائے تو اس میں زکوۃ ساقط ہو جا تی ہے۔ البتہ اگر سال گزرنے سے پہلے کوئی حقدار آجائے اور زکوۃکا طالب ہو تو اسے فرضیت سے قبل زکوۃ دی جا سکتی ہے، ادا کر دہ زکوۃکو آئندہ حساب میں شامل کر لیا جائے گا جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ زکوۃ الفطر ، عید کا چاند نظر آ نے سے ایک دو دن پہلے تحصیل دار کو جمع کرا دیتے تھے ، اس سے قبل از وقت زکوۃادا کر نے کا جواز معلوم ہو تا ہے ۔ لیکن تین چیزیں سال پورا ہو نے کی شرط سے مستثنی ہیں جن کی تفصیل حسبِذیل ہے۔