تک عذاب میںمبتلا رکھے گا، جب تک وہ شخص بنائی ہوئی تصویر میں روح نہ ڈال دے اور وہ کبھی اس میںجان نہیںڈال سکے گا۔ ‘‘ یہ حدیث سن کر اس شخص پر کپکپی طاری ہو گئی اور اس کا رنگ فق ہو گیا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے فرمایا:’’اگر تم تصویریںبنانا ہی چاہتے ہو تو ان درختوںکی اور ہر چیز کی جس میںروح نہیں، بنا سکتے ہو۔ ‘‘[1]اس حدیث کی بنا پر ہر وہ کاروبار نا جائز اور حرام ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی پر مبنی ہو۔لہٰذا اس قسم کے کاروبار سے ایک مسلمان کو اجتناب کرنا چاہیے۔ (واللہ اعلم)سود کی انواعسوال: اکثر کہا جا تا ہے کہ آج ہر شخص شعوری یا لا شعوری طور پر سودی معاملات میںملوث ہے ، براہ کرم ہمیںایسے معاملات سے آگاہ کریںجو سود پر مبنی ہیںتاکہ ہم ان سے بچنے کی کوشش کریں۔جواب: اس میں کوئی شک نہیںکہ ہمارے معاشرے میں حرص ، طمع اور لالچ نے اس قدر جڑیں مضبوط کر رکھی ہیںکہ ہم باہمی لین دین کے معاملات میںافراط و تفریط کا شکار ہیں۔ غالباً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے حالات کے متعلق ہی بطور پیشین گوئی فرمایا تھا:’’ لوگوںپر ایسا وقت آنے والا ہے کہ انسان اپنی روزی کے متعلق حلال و حرام کی پروا نہیںکرے گا۔ ‘‘[2]حرام کمائی کی ایک سنگین صورت سود کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’لو گوںپر وہ وقت آنے والا ہے کہ وہ بلا دریغ سود کو استعمال کریں گے، عرضکیاگیا کہ آیا سب لوگ اس وبا میںمبتلا ہوں گے ؟آپ نے فرمایا:’’ جو سود نہیں کھائے گا، اسے سود کا غبار ضرور اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ ‘‘[3]اس حدیث کی روشنی میں جب ہم اپنے گرد و پیش کا جائزہ لیتے ہیں تو پوری دنیا کے لو گوںمیںسود کچھ اس طرحسرایت کر گیا ہے کہ اگر کوئی مسلمان پوری نیک نیتی کے ساتھ سود سے بچنا چاہے تو اسے کئی ایک مقامات پر الجھن پیش آتی ہے۔ مثلاً:1 سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ملازمین کو ملنے والے جی پی فنڈ میں سود کا عنصر شامل ہو تا ہے۔ 2 کاروباری حضرات بینک سے تعلق رکھے بغیر اپنا مال بر آمد یا در آمد نہیںکر سکتے جہاںسودی کاروبار کھلے عام ہوتا ہے۔ 3 بینک کے شراکتی کھاتوںمیں ’’ مارک اَپ‘‘ کی حسین اصطلاحسود ہی کا متبادل نام ہے ، نام تبدیل کرنے سےحقیقت نہیںبدلتی۔4 بینک کے چالو کھاتے میں رقم جمع کرانے پر بینک سے گناہ اور زیادتی کے کاموںمیں تعاون کیا جا تا ہے کیونکہ بینک ہماری رقم کو استعمال ضرور کرتا ہے۔5 ہمارے ہاںبیمہ کمپنیاںجو مختلف صورتوں میں تعاون پیش کر تی ہیں، اس میں سود، جوا اور دھوکہ بدرجہ اتم موجود ہوتا ہے ، آج کل اسے تکافل کا خوبصورت نام دیا گیا ہے ۔ 6 پرائز بانڈز پر ملنے والے انعامات بھی در اصل سود اور جوئے کے پر کشش نام ہیں، یہ کاروبار آج کل بہت عروج پر ہے۔