ہونے والے کی بیوی نہیںبلکہ اس کے لئے ابھی اجنبی کی حیثیت رکھتی ہے۔بیوی کے لئے عقد نکاح کا ہونا ضروری ہے جو ابھی تک نہیں ہوا، ابھی تک تو نکاحکرنے پر اتفاق ہی ہوا تھا صرف اتنی چیز سے نکاح نہیںہوتا ، اس کے لئے دیگر لوازمات بھی ہوتے ہیں۔ قرآن کریم کے اندازِبیان سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ منگنی اور نکاح میں فرق ہے کیونکہ اس میںدوران عدت خطبۃ النساء اور عقدۃ النکاح کو الگ الگ بیان کیا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰہے:’’ اگر تم ایام عدت میں اشارہ کے طور پر عورتوں کو پیغام نکاح بھیجو یا نکاح کی خواہش کو اپنے دل میں مخفی رکھو تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔‘‘آگے فرمایا: ’’ اور جب تک عدت پوری نہ ہو جائے تم نکاحکا پختہ ارادہ نہ کرو۔‘‘[1]اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ خطبۃ النساء اور عقدۃ النکاح دونوں الگ الگ چیزیں ہیں ، اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ صرف منگنی کر دینے سے نکاح نہیں ہوتا، یہ بات ہمارے ہاں عرف کے بھی خلاف ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے بھی اس قسم کی بات نہیں کہی کہ منگنی سے نکاح ہو جاتا ہے۔ ( واللہ اعلم)لڑکی والوںکی طرف سے نکاح کی پیشکشسوال:ہمارے معاشرہ میں لڑکی کی شادی کے معاملہ میںلڑکے والوں کی طرف سے پہل کا انتظار کیا جاتا ہے، چنانچہ اس انتظار میں کچھ لڑکیاں جوانی کی حد کو عبور کر جاتی ہیں، اس کے متعلق شریعت میں کیا ہدایات ہیں؟جواب: ہمارے معاشرے میں جو صورت رائج ہے یہ کسی حد تک فطرت کے ہم آہنگ ہے یعنی لڑکے والوں کی طرف سے ابتدا ہوتی ہے۔ وہ اپنی طلب کا اظہار پہلے کرتے ہیں، لیکن اسے حد سے زیادہ بڑھانا مناسب نہیں۔ اگر کسی شخص کو کوئی مناسب رشتہ نظر آتا ہے تو اس میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں کہ لڑکی والا خود پیغام دینے میں ابتدا کرے۔ چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے: ’’ آدمی کا اہل خیر کو اپنی بیٹی یا بہن کا رشتہ پیش کرنا ۔‘‘ [2]اس سلسلہ میں انہوںنے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک واقعہ بطور دلیل پیش کیا ہے کہ جب ان کی لخت جگر حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیوہ ہو گئیں تو انہوں نے خود حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو بیٹی کا رشتہ پیش کیا، انہوں نے فرمایا کہ میں اس سلسلہ میں غور و فکر کر کے آپ کو آگاہ کروں گا، اس کے بعد انہوںنے ’’ نہ‘‘ میں جواب دے دیا۔ پھر انہوں نے ان کا رشتہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو پیش کیا تو وہ خاموش رہے، انہوں نے ہاں یا نہ میں کوئی جواب نہ دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حضرت ابو بکر کے اس رویے سے دکھ ہوا تاہم چند دنوںکے بعد رسول اللہ کی طرف سے پیغام نکاح آیا تو انھوں نے ان سے بیٹی کا رشتہ کر دیا۔نکاح کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے وضاحت فرمائی کہ آپ کی بیٹی کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ مجھ سے ذکر کیا تھا، اس لئے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز افشا نہیںکرنا چاہتا تھا، اگر آپ اسے ترک کر دیتے تو میں ضرور اس رشتہ کو قبول کر لیتا۔ [3]اس طویل حدیثسے معلوم ہوا کہ لڑکی والے بھی رشتے کے سلسلہ میں پہل کر سکتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اگر مناسب رشتہ نظر آئے تو لڑکے والوں کی طرف سے پہل کا انتظار نہ کریںبلکہ خود رشتے کی پیشکش کر دیں، اس میں اللہ کی طرف سے خیر و برکت ہو