حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سبح اسم ربک الاعلیٰ پڑھتے تو سبحان ربی الاعلیٰ کہتے تھے۔[1]یہ تسبیحپر مشتمل آیت پڑھنے کے بعد تسبیح بیان کر نے کا عملی نمونہ ہے لیکن یہ حدیث صرف قاری کے لیے ہے، اس سے مقتدی یا سامع کا جواب دینا ثابت نہیںہو تا، اس لیے مقتدی کے لیے بہتر ہے کہ وہ جواب دینے سے اجتناب کرے۔ اس حدیث کو بیان کرنے کے بعد امام ابو داؤد لکھتے ہیں: ’’اس حدیث کے بیان کرنے میںحضرت وکیع کی دوسرے طرق سے مخالفت کی گئی ہے ۔ اس حدیث کو حضرت ابو وکیع بن جراحاور ضرت شعبہ، ابو اسحاق سے بیان کر تے ہیں تو اسے مرفوع کے بجائے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے موقوفاً بیان کرتے ہیں۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے نزدیک یہ روایت مرفوع نہیںبلکہ موقوف ہے۔ اس کے علاوہ حضرت معمر نے بھی حضرت وکیع کی مخالفت کرتے ہوئے اسے موقوف ہی بیان کیاہے۔[2]لیکن حضرت وکیع چونکہ ثقہ راوی ہیں، اس لیے ان کا مر فوع بیان کرنا ایک اضافہ ہے جسے محدثین کے اصول کے مطابق قبول کیا جانا چاہیے، اس لیے یہ روایت مرفوع ہو گی ۔ حاکم نے یہ روایت اسی سند سے بیان کرنے کے بعد لکھا ہے :’’ یہ حدیث شیخین (بخاری و مسلم) کی شرط کے مطابق صحیح ہے۔[3]امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے حاشیہ میں اسے بر قرار رکھا ہے۔ (تلخیص المستدرک حوالہ مذکور)اگر یہ رویت موقوف بھی ہو ، تو بھی اسے مرفوع کا حکم دیا جائے گا کیونکہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میںاجتہاد کو کوئی دخل نہیںہے لیکن جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا ہے کہ آیات کا جواب دینے کا یہ عمل صرف قاری یعنی پڑھنے والے کے لیے ہے خواہ دوران نماز ہو یا اس کے علاوہ خارج از نماز یہ عمل سامع اور مقتدی کے لیے نہیںہے جیسا کہ ہمارے ہاںکیا جا تا ہے۔ چنانچہ متعدد صحابہ کرام اس حدیث پر عمل پیرا ہیں، حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے متعلق روایت میں ہے کہ انھوں نے جمعہ کی نماز میں سبح اسم ربك الاعلیٰ کے جواب میں سبحان ربی الاعلیٰ کہا۔ [4]اسی طرححضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق بھی وضاحت ہے کہ انھوںنے دوران نماز ’’سبح اسم ربك الاعلیٰ‘‘ کے جواب میں ’’سبحان ربی الاعلیٰ ‘‘کہا۔[5]ان احادیث و آثار کے پیش نظر اگر کوئی نماز میں ’’سبح اسم ربك الاعلیٰ‘‘پڑھتا ہے تو اسے جواب میں’’سبحان ربی الاعلیٰ‘‘کہنا چاہیے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ نمونہ ہے اور متعدد صحابہ کرام نے اس نمونے کو اختیار کیا ہے مگر اسے مقتدیوںکے لیے جواب دینے کی دلیل نہیںبنایا جا سکتا۔ اس سلسلہ میںایک حدیث بیان کی جا تی ہے جس سے مقتدی حضرات کا جواب دینا ثابت کیا جا تا ہے۔ وہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنے صحابہ کرام کے سامنے سورۃ ’’الرحمٰن‘‘ تلاوت فرمائی۔ صحابہ کرام ہمہ تن گوش ہو کر اسے سنتے رہے، آپ نے فرمایا:’’میںنے یہ سورت جنوںکے سامنے پڑھی تھی تو وہ جواب دینے