تمام شرکا ، شراکت کے تناسب سے تقسیم کر تے ہیں جبکہ بیمہ کمپنیاںان منافع کو اپنے پاس رکھتی ہیں، صارف کو نہیں دیتیں۔ تکافل میں مدت پوری ہو نے کے بعد رقم واپس مل سکتی ہے جبکہ بیمہ کرانے والے کو اس کی جمع شدہ رقم پوری کی پوری واپس نہیںہو تی ، اس کے باوجود ہم کہتے ہیںکہ یہ بھی ایک تجارتی معاہدہ ہے ، اس کی بنیاد محض تعاون نہیںہے جیسا کہ باور کرایا جا تاہے کیونکہ تعاون کی نیت سے اگر کوئی ادائیگی کر تا ہے تو وہ مال اس کی ملکیت سے نکل جا تا ہے، اس کی واپسی کا مطالبہ کرنا یا اس پر نفع طلب کرنا انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :اپنے دیئے گئے عطیے میںلوٹنے والا ایسے ہے جیسے ایک کتا قے کرے پھر اسے چاٹ لے۔ ‘‘[1] جبکہ تکافل میں مدت پوری ہو نے کے بعد اور کسی قسم کا نقصان نہ ہو نے کی صورت میںوہ اپنا مال واپس لے سکتا ہے ، ایسے حالات میںاسے تعاون کا نام نہیںدیا جا سکتا۔ ہمارے رجحان کے مطابق تکافل میں غرر، سود اور جوا تینوںچیزیں موجود ہیںجن کی بنا پر اسے جائز قرار نہیںدیا جا سکتا۔ جس کی تفصیلحسب ذیل ہے۔ غرر اس طرحہے کہ جس نقصان کے ازالہ کے لیے پالیسی ہولڈر نے پالیسی خریدی ہے وہ پیش ہی نہ آئے، اس طرحاس کی ادا کر دہ رقم ضائع ہو جائے اور یہ بھی احتما ل ہےکہ کوئی حادثہ پیش آ جائے پھر نقصان کی صورت میںاس کی تلافی کے لیے کمپنی کے ذمے اس کی ادائیگی لازم ہو جائے۔تکافل میں شریک قسطیںادا کر تاہے ، اگر اس کا نقصان ہو گیا تو تکافل کمپنی کی طرف سے اس کا طے شدہ معاوضہ دیاجا تا ہے جو ادا کر دہ قسطوںسے کہیںزیادہ ہو تاہے ، سود بھی اسی کا نام ہے کہ تبادلہ کی صورت میں ایک طرف سے زیادہ ادا کرنا، اسے ہم زیادتی کا سودکہتے ہیں۔ جو ااس طرح ہےکہ رقم جمع کرانے میں تمام افراد شریک ہیںلیکن ایک کو حادثہ پیش آتاہے تو تکافل کمپنی کی طرف سے اس کی تلافی کر دی جا تی ہے اور جس کو حادثہ پیش نہیں آتا اسے صرف اصل رقم ہی واپس ملتی ہے، یہ ایک طرح کا نقصان ہے اور جوا اسی کا نام ہے۔ اس تفصیل سے ثابت ہوا کہ جن خرابیوںکی بنا پر بیمہ حرام ہے، موجودہ تکافل ان سے پاک نہیںہے۔ اس سلسلہ میںجن علماء کبار کے فتویٰ کا حوالہ دیا جا تاہے ہمیںافسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان کے سامنے جو صورت بیان کر کے فتویٰلیا گیا ہے وہ موجود ہ تکافل سے قطعی مماثلت نہیں رکھتی۔ سعودی عرب کے علما کمیٹی نے اپنے حالیہ فتویٰمیںموجودہ تکافل کو حرام قرار دیا ہے چنانچہ وہ لکھتے ہیں :’’گزشتہ کچھ عرصہ سے کچھ اداروں اور کمپنیوںکی طرف سے لو گوںکے سامنے معاملات کو خلط ملط کر نے اور حقائق کو الٹ پلٹ کر نے کا سلسلہ جاری ہے ، ان اداروںنے تجارتی بیمہ کو تعاونی بیمہ (تکافل) کا نام دیا ہوا ہے اور لو گوں کو دھوکہ دہی پھر خود کو سہارا دینے کے لیے اس کے جواز کو علما کمیٹی کی طرف منسوب کر تے ہیں جب کہ علما کمیٹی اس سے مکمل طور پر بری ہے۔ ہم نے پہلے ہی تجارتی بیمہ اور تعاونی بیمہ (تکافل ) کے درمیان فرق کو واضح کر دیا ہے لہٰذا نام بدلنے سے حقیقت نہیںبدلتی ، اسی لیے علما کمیٹی نے حقائق کو ظاہر کر نے اور عوام کو اس دھوکہ سے خبر دار کر نے کے لیے یہ فتویٰجاری کیا ہے۔[2]خلاصہ یہ ہے کہ ہمارے نزدیک تکافل ایک غیر شرعی تجارتی معاہدہ ہے جسے تعاون کا لبادہ پہنا کر عوام کو پھانسنے کی کوشش کی