Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

اِیْمَانًا اَحْسَنُہُمْ خُلْقًا وَ خِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَائِہِمْ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ایمان کے لحاظ سے کامل مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے اور تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنی بیویوں کے لئے بہتر ہو۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ فِیْ رَقَبَۃٍ وَ دِیْنَارٌ تَصَدَّقْتَ بِہٖ عَلٰی مِسْکِیْنٍ وَ دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ عَلٰی اَہْلِکَ ، اَعْظَمُہَا اَجْرًا اَلَّذِیْ اَنْفَقْتَہٗ عَلٰی اَہْلِکَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ (اگر!)ایک دینار تم نے اللہ کی راہ میں دیا ایک غلام آزاد کروانے میں دیا ایک دینار مسکین کو دیا اور ایک اپنے گھر والوں پر خرچ کیا ،ان سب میں سے ثواب کے اعتبار سے گھروالوں پر خرچ کیا گیا دینار سب سے افضل ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ اُمَیَّۃَ الضَّمَرِیِّ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((مَا اَعْطَی الرَّجُلُ اِمْرَأَتَہٗ فَہُوَ صَدَقَۃٌ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ[3] (صحیح) حضرت عمرو بن امیہ ضمریرضی اللہ عنہ کہتے ہیںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’شوہربیوی پر جوخرچ کرتاہے وہ بھی صدقہ ہے۔‘‘اسے احمد نے روایت کیاہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( لاَ یَفْرَکْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَۃً اِنْ کَرِہَ مِنْہَا خُلُقًا رَضِیَ مِنْہَا آخَرَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[4] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی مومن شخص کسی مومن عورت سے بد گمانی نہ کرے اگر عورت کی ایک عادت ناپسند ہو گی تو کوئی دوسری عادت پسند ہو گی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَمْعَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : لاَ یَجْلِدْ اَحَدُکُمُ امْرَأَتَہٗ جَلْدَ الْعَبْدِ ثُمَّ یُجَامِعُہَا فِیْ آخِرِ الْیَوْمِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[5]
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter