Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور بیوی انکار کر دے تو وہ ذات جو آسمانوں میں ہے ناراض رہتی ہے حتیٰ کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو جائے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر47:شوہر سے بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت زیادہ بچے جننے والی عورت بہترین رفیقہ حیات ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ تَزَوَّجُوْا الْوَدُوْدَ الْوَلُوْدُ فَاِنِّیْ مُکَاثِرٌ بِکُمُ الْاَنْبِیَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالطِّبْرَانِیُّ[1] حضرت انسرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح کرو قیامت کے روز میں دوسرے انبیاء کرامoکے مقابلے میں تمہاری اس کثرت کی وجہ سے فخر کروںگا۔‘‘اسے احمد اور طبرانی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ نمبر48:پانچ نمازوں کی پابندی کرنے والی ،رمضان کے روزے رکھنے والی ، پاکدامن اور شوہر کی اطاعت گزار خاتون بہترین رفیقہ حیات ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَۃُ خَمْسَہَا وَ صَامَتْ شَہْرَہَا وَ حَصَّنَتْ فَرْجَہَا وَ اَطَاعَتْ زَوْجَہَا قِیْلَ لَہَا ادْخُلِی الْجَنَّۃَ مِنْ اَیِّ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ شِئْتِ )) رَوَاہُ ابْنُ حَبَّانَ[2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو عورت پانچ نمازیں ادا کرے ،رمضان کے روزے رکھے ،اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے اسے (قیامت کے روز )کہا جائے گا جنت کے (آٹھوں) دروازوں میں سے جس سے چاہے داخل ہو جائے۔‘‘اسے ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر49:شوہر کو خوش رکھنے ،شوہر کی اطاعت کرنے اور اپنی جان و مال شوہر
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter