Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

لوگو! عورتوں کے حق میں خیر اور بھلائی کی بات قبول کرو (یاد رکھو !)عورتیں پسلی سے پیدا کی گئی ہیں اور پسلی میں سے سب سے زیادہ ٹیڑھی اوپر کی پسلی ہے۔(یعنی جتنے اونچے خاندان کی عورت ہو گی اتنی زیادہ ٹیڑھی ہو گی )اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو توڑ ڈالو گے اور اگر ویسے ہی چھوڑ دیا تو ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رہے گی لہٰذا ان کے حق میں خیر اور بھلائی کی بات قبول کرو۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر41:اہل و عیال پر خوشدلی سے خرچ کرنا اچھے شوہر کی صفت ہے۔ عَنْ اَبِیْ مَسْعُوْدِ الْاَنْصَارِیِّ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((نَفْقَۃُ الرَّجُلِ عَلٰی اَہْلِہٖ صَدَقَۃٌ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1](صحیح) حضرت ابومسعور انصاریرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’آدمی کا اپنے اہل پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ فِیْ رَقَبَۃٍ وَ دِیْنَارٌ تَصَدَّقْتَ بِہٖ عَلٰی مِسْکِیْنٍ وَ دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ عَلٰی اَہْلِکَ اَعْظَمُہَا اَجْرًا اَلَّذِیْ اَنْفَقْتَہٗ عَلٰی اَہْلِکَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ (اگر )ایک دینار تم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا،ایک غلام کو آزاد کرانے میں خرچ کیا،ایک مسکین پر صدقہ کیا اور ایک اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ، تو اجر کے لحاظ سے وہ دینار سب سے افضل ہے جو تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر42:گھر کے کام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹانے والا شوہر بہترین شوہر ہے۔ عَنِ الْاَسْوَدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا مَا کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَصْنَعُ فِیْ اَہْلِہٖ ؟ قَالَتْ : کَانَ فِیْ مِہْنَۃِ اَہْلِہٖ فَاِذَا حَضَرِتِ الصَّلاَۃُ قَامَ اِلَی الصَّلاَۃِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا’ ’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم!
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter