Maktaba Wahhabi

طلاق کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

مسئلہ نمبر38:آزمائش اور مصیبت میں صبر کرنے والا شخص بہترین شوہر ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَنِ ابْتُلِیَ بِشَیْئٍ مِنَ الْبَنَاتِ فَصَبَرَ عَلَیْہِنَّ کُنَّ لَہٗ حِجَابًا مِنَ النَّارِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1](صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص بیٹیوں کی وجہ سے آزمایا گیا اور اس نے ان پر صبر کیا تو وہ بیٹیاں اس(باپ)کے لئے آگ سے رکاوٹ ہوں گی۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر39:بیٹیوں کو دینی تعلیم دلوانے اور اچھی تربیت کرنے والا شخص بہترین شوہر ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَنِ ابْتُلِیَ مِنَ الْبَنَاتِ بِشَیْئٍ فَاَحْسَنَ اِلَیْہِنَّ کُنَّ لَہٗ سِتْرًا مِنَ النَّارِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’جو شخص بیٹیوں کے ساتھ آزمایا گیا اور اس نے ان کے ساتھ نیکی کی (یعنی اچھی تعلیم و تربیت کی )وہ اس شخص کے لئے آگ سے رکاوٹ ہوں گی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے مسئلہ نمبر40: بیوی کے معاملے میں در گزر کرنے والا، نرمی سے کام لینے والا، نیز بیوی کے حق میں خیر اور بھلائی کی بات قبول کرنے والا شخص اچھا شوہر ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَإِذَا شَہِدَ أَمْرًا فَلْیَتَکَلَّمْ بِخَیْرٍ اَوْ لِیَسْکُتْ وَاسْتَوْصُوْا بِالنِّسَآئِ خَیْرًا فَاِنَّ الْمَرْأَۃَ خُلِقَتْ مِنْ ضَلَعٍ وَ اِنَّ اَعْوَجَ شَیْئٍ فِی الضَّلَعِ اَعْلاَ ہُ اِنْ ذَہَبْتَ تُقِیْمُہٗ کَسَرْتَہٗ وَ اِنْ تَرَکْتَہٗ لَمْ یَزَلْ اَعْوَجَ اِسْتَوْصُوْا بِالنِّسَآئِ خَیْرًا)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے جب کوئی معاملہ درپیش ہو تو بھلائی کی بات کرے یا خاموش رہے ۔
x
صفحہعنوان
35نیت کے مسائل
37طلاق کی کراہت
40طلاق ، قرآن مجید کی روشنی میں
46مثالی شوہر کی خوبیاں
50مثالی بیوی کی خوبیاں
55شوہر کے حقوق کی اہمیت
57شوہر کے حقوق
61بیوی کے حقوق کی اہمیت
64بیوی کے حقوق
68تمہارے لئے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
73طلاق کی اقسام
76طلاق کا طریقہ
78طلاق میں جائز امور
80بیک وقت تین طلاقیں دینا
81خلع کے مسائل
84لعان کے احکام
89ظہارکے احکام
91ایلاء کے مسائل
94عدت کے مسائل
98عورت کے نان نفقہ کے مسائل
100بچے کی تربیت کے مسائل
Flag Counter