( دیکھئے اتحاف المہرۃ (6؍259 رقم :648) ( شہادت ،اکتوبر 1999) تعزیت میں اجتماعی دعا کی حیثیت سوال: کیا بر موقع تعزیت مروجہ اجتماعی دعا( ایک ساتھ ہاتھ اٹھاکر) قرآن وحدیث صحیح سے ثابت ہے؟ ( تنویر سلفی، ضلع ایبٹ آباد ) الجواب: ثابت نہیں ہے، لہذا یہ بدعت ہے۔ ( شہادت اکتوبر، 2001) یہ ایک ایسی بدعت ہے جو روز بروز عام ہورہی ہے، لہذا اس سے اجتناب کرتے ہوئے احسن طریقے سے دوسرے لوگوں کو سمجھانا چاہیے ۔خطبہ ٔنکاح کے بعد اجتماعی دعا سوال: انعقاد نکاح کے اختتام پر ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کی حیثیت دعا کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ نیز اس موقع پر مسنون دعا کون سی ہے ؟ ( محمد صدیق،ایبٹ آباد) الجواب: انعقاد نکاح کے اختتام پر مروجہ دعا کی کوئی دلیل مجھے معلوم نہیں ہے ۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے جب نکاح کیا تو معلوم ہونے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :( بَارَكَ اللّٰه لَك، ۔۔۔الخ) ( صحیح البخاری :5155 واللفظ لہ ،صحیح مسلم :79؍ 1427 وترقیم دارالسلام :3490)اسی مفہوم کی دعائیں بھی ہیں مثلا:( بَارَكَ اللّٰه لَك، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ) ( سنن ابی داود :2130، واللفظ لہ ۔ الترمذی :1091 وقال: حدیث حسن صحیح ، وابن ماجہ :1905 وصححہ ابن حبان والحاکم ووافقہ الذہبی ۔) ( شہادت ،اپریل 2004ء) دعا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ سوال: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے دعا مانگنا جائز ہے؟ ( ایک بہن ٹنڈآدم سندھ)